اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متوقع وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اب سیلفی نہیں بن سکے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے ملاقات کیلئےجانیوالے اب موبائل فون ساتھ نہیں لے جا سکتے، ملاقاتیوں سے فون لے کر بنی گالہ کے گیٹ پر رکھنے کی سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت کے سینئر رہنما اور سیکیورٹی کلیئرنس لینے والوں کو فون لے جانے کی اجازت ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر جب عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ گئے تھے تو ان سے بھی موبائل فون گیٹ پر لےلیا گیا تھا۔