منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

برطانیہ میں غیر منقولہ جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کو نوٹس جاری

datetime 9  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برطانیہ میں غیر منقولہ جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کو نوٹس جاری کردیے۔ ایف بی آر نے ان تمام پاکستانیوں کو نوٹس جاری کرنے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے جنہوں نے نہ صرف برطانیہ میں جائیداد خرید رکھی ہیں بلکہ باقاعدگی سے کرایہ بھی وصول کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں تقریباً ایک ہزار پاکستانیوں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی چیئرپرسن رخسانہ یاسمین نے اپنے بیان میں کہا کہ ان افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے جنہوں نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ پاکستانی حکومت نے بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لیے یکم جون سے 31 جولائی تک ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ چیئرپرسن کے مطابق ’ ان پاکستانیوں کی تفصیلات برطانوی ٹیکس حکام کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔‘ اس حوالے سےیہ بات بھی اہم ہے کہ برطانوی جائیداد مالکان کو نوٹسز ارسال کرنے کے مرحلے کے بعد دبئی میں جائیداد خریدنے والے 5 سو افراد کو بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ان نوٹسز کے ذریعے ایف بی آر حکام اس بات کا تعین کریں گے کہ مذکورہ جائیداد مالکان ملک میں ٹیکس ادا کرتے ہیں اور انہوں نے انکم ٹیکس گوشواروں میں جائیداد کا ذکر کیا ہے یا نہیں ۔ ایف بی آر کو برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کی معلومات حاصل اس کے علاوہ ٹیکس حکام کو یہ جاننے میں بھی مدد ملے گی کہ ملک میں ان جائیدادوں کی ملکیت کا اعلان کیا گیا ہے یا نہیں، فی الحال، ایف بی آر اس بات سے لاعلم ہے کہ برطانیہ میں جائیداد کی خرید وفروخت میں پاکستانیوں نے کتنی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایف بی آر کے ٹیکس یونٹ نے ان افراد کو نوٹس جاری کردیے ہیں، یہ معلومات رواں مالی سال میں جمع ہونے والے ٹیکس میں اضافہ کرے گی۔ پاکستان نے اقتصادی تعاون اور ڈیولپمنٹ تنظیم (او ای سی ڈی) کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں ۔

جو اگلے ماہ سے پاکستانیوں کے آف شور اکاؤنٹ سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے 55 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا اس سے ایف بی آر کو او ای سی ڈی کے رکن ممالک میں پاکستانیوں کے آف شور اکاؤنٹس تک رسائی میں مدد ملے گی۔ ایف بی آر حکام کا کہنا تھا ’ اس کنونشن کے تحت ہم ستمبر سے برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں موجود پاکستانیوں کے آف شور اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کریں گے۔‘ انہوں نے بتایا کہ

’ دبئی میں موجود جائیدادوں کے لیے بھی یہی طریقہ کار اپنایا جائے گا‘۔ دوسری جانب انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن ڈائریکٹر نے پراپرٹی، انعامی اسکیم، گاڑیوں کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے اور ریجنل ٹیکس آفس کو بھی اس سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو پیر کو باضابطہ وزیراعظم نامزد کیا ہے، ملک کے متوقع وزیراعظم نے برطانیہ اور دبئی کی سے آف شور اکاؤنٹس میں موجود پیسہ واپس لانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…