بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان نے سب کے سامنے ووٹ اس وجہ سے ڈالا، پولنگ سٹیشن کے پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذیڈانگ آفیسر کا موقف بھی سامنے آ گیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سب کے سامنے ووٹ کیوں ڈالا اس کی وجہ بتاتے ہوئے پولنگ سٹیشن کے پریذائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ میڈیا اور لوگوں کے باعث مجبوراً عمران خان کو سب کے سامنے مہر لگانا پڑی۔

پریذائیڈنگ افسران کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہجوم کی وجہ سے پردے کے پیچھے نہیں جا سکے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن 16 اگست کو پریذائیڈنگ افسران کی مذکورہ رپورٹ کا جائزہ لے گا۔ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے 16 اگست کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ این اے 53 کے ڈھوک جیلانی کے پولنگ سٹیشن پر تعینات پریذائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر سے الیکشن کمیشن نے ووٹ کی راز داری کی خلاف ورزی پر رپورٹ طلب کی تھی، بھجوائی گئی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جب ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ سٹیشن میں داخل ہوئے تو ان کے ہمراہ 150 سے زائد میڈیا اور دوسرے افراد بھی داخل ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ووٹ پر مہر لگانے کے لیے پردے کے پیچھے جانے کی کئی بار کوشش کی لیکن ہجوم کے باعث وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان نے اس تمام صورتحال پر کہا کہ میری وجہ سے پولنگ کا عمل رک گیا ہے اس لیے یہاں پر ہی مہر لگا دیتا ہوں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سب کے سامنے ووٹ کیوں ڈالا اس کی وجہ بتاتے ہوئے پولنگ سٹیشن کے پریذائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ میڈیا اور لوگوں کے باعث مجبوراً عمران خان کو سب کے سامنے مہر لگانا پڑی۔ پریذائیڈنگ افسران کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہجوم کی وجہ سے پردے کے پیچھے نہیں جا سکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…