اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

انتظار کی گھڑیاں ختم !پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟عمران خان نے سب کو سرپرائز دیدیا،اعلان سن کر ہر کسی کو خوشگوار حیرت

datetime 8  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے ایک نیا نوجوان لارہا ہوں جو کلین ہوگا اور اس پرکسی قسم کا کوئی سوالیہ نشان نہیں؟ ٗآپ سب نو جوان کو سپورٹ کریں ٗ مشکل الیکشن لڑنے پر سب کو مبارکبا د دیتا ہوں ٗ میرے لئے سب سے بڑا عذاب ٹکٹ دینا تھا ٗ لوگوں وعدہ کیا ہے مدینہ کی ریاست بنائینگے ٗ پارٹی کو ادارہ بنانا ہے ٗ سب سے زیادہ ذمہ داری پنجاب والوں پر ہے ۔

پنجاب پولیس کو غیر سیاسی اور خود مختار بنائیں گے ٗ فیصلے میرٹ پراور قوم کے مفاد کے لیے کروں گا ۔ بد ھ کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کی ۔ اجلاس میں پنجاب بھر سے نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی مرحوم رہنما سلونی بخاری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری اور کابینہ امور پر مشاورت ہوئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی شرکا کو پارلیمانی امور سے متعلق آگاہ کیا۔بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مشکل الیکشن لڑنے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں، میرے لیے سب سے بڑا عذاب ٹکٹ دینا تھا، ہم نے ٹکٹ دینے کے عمل کو مزید بہتر کرنا ہے اور سب کو پتا تھا کہ اصل پانی پت کی جنگ پنجاب میں لڑی جائے گی جب کہ تمام سروے کہہ رہے تھے خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف جیت جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کہ دو قسم کی سیاست ہے، ایک وہ ذاتی سیاست جس میں پیسہ بنانے آتے ہیں اور ذاتی سیاست نے سیاستدانوں کو ذلت دی ہے کیوں کہ ذاتی سیاست میں عوام کا نام لیکر اقتدار میں آکراپنی ذات کا سوچتے ہیں۔

دوسری سیاست وہ ہے جو پیغمبروں نے کی ہے اور پیغمبر انسانیت کیلئے کھڑے ہوئے ہیں جب کہ میں لوگوں سے وعدہ کرکے آیا ہوں کہ مدینہ کی ریاست بنانی ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں لوگوں سے وعدہ کر کے آیا ہوں کہ مدینہ کی ریاست بنانی ہے، انصاف میرٹ پر کرنا ہے، آپ نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے اور قوم کا پیسا بچانا ہے تاکہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جاسکے جبکہ ہم نے پارٹی کو ایک ادارہ بنانا ہے۔

سب سے زیادہ ذمے داری پنجاب والوں پر ہے، جہاں ہماری کمزوری ہے اس حلقے میں ابھی سے کام شروع کرنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے ایک نیا نوجوان لارہا ہوں، یہ نوجوان کلین ہوگا، اس پرکسی قسم کا کوئی سوالیہ نشان نہیں، آپ سب اس نوجوان کو سپورٹ کریں جب کہ پنجاب میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پنجاب کے لوگوں کو ریلیف دینا ہے، وہاں کے لوگ کئی دہائیوں سے مفلسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس کو غیر سیاسی اور خود مختار بنائیں گے اور کے پی پولیس کے طرز کی اصلاحات لائیں گے، پنجاب کے اسکولوں اور ہسپتالوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اس کا تقاضا کبھی نہیں کروں گا جس پر میں خود عمل نہ کروں، میں فیصلے میرٹ پراور قوم کے مفاد کے لیے کروں گا جبکہ ذاتی سیاست نے سیاستدانوں کو ذلت دی ہے، ذاتی سیاست میں عوام کا نام لیکراقتدارمیں آکراپنی ذات کا سوچتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…