اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ، قطریوں کی نواز شریف سے دوستی ختم کر کے عمران خان سے دوستی ،امیر قطر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام، دورے کی دعوت دیدی

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (سی پی پی ) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی، امیر قطر کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ تحریک انصاف کی جانب سے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کی 116 نشستیں جیتی گئیں۔

یوں تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ممکنہ طور پر 14 یا 15 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سے عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے رابطہ کرکے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے گئے۔جب ممالک کے سربراہان نے عمران خان کو مبارکباد کے پیغام بھیجے ہیں ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ اب عمران خان کیلئے خلیجی ملک قطر کے امیر کی جانب سے بھی خصوصی پیغام بھیجا گیا ہے۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔جبکہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے عمران خان کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امیر قطر کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت کو قبول کر لیا ہے۔ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد جلد ہی قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جبکہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد دیگر خلیجی ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…