اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاتے جاتے ایسا کام کردیا جو شہبازشریف 10سالوں میں بھی نہ کرسکے،وہ ایسا کام کیا ہے ؟جان کر آپ بھی ان کی تعریف پر مجبور ہوجائینگے

datetime 7  اگست‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری نے کہا ہے کہ میں نے وزیراعلیٰ آفس سے اضافی سٹاف کو ان کے محکموں میں واپس بھیج دیا گیا ہے نگران حکومت کے آتے ہی پہلا چیلنج انتظامیہ کی تبدیلی تھا ملک میں بڑا بحران ملازمتوں کا ہے ہم نے بہت سارے اختیارات اپنے پاس نہیں رکھے حکومت کی ترجیح تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات ہیں ۔ ہم نے جانبداری کے الزامات پر سیاسی جماعتوں سے ثبوت مانگے ہیں۔

ہر سیاسی جماعت اپنے آپ کو مظلوم کہتی ہے ۔نگران حکومت نے شفاف انتخابات کے لئے انتھک کام کیا ہم نے سول سروس میں پروفیشنل ازم پر زور دیا ہے عام انتخابات میں کہیں سے ایسی کوئی شکایت نہیں آئی کہ پولیس نے کسی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو پکڑا ہو۔ایک انٹر ویو دیتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنے آپ کو مظلوم اور دوسرے کو ظالم کہتی ہے ہم نے تمام جماعتوں سے کہا تھا کہ ہم سے رابطے میں رہیں ۔میرا تجربہ ہے کہ ہمارے اداروں میں بہت ٹیلنٹ ہے ہمارا بنیادی مقصد اےئر پورٹس اور شہر کی سیکیورٹی تھا 25جولائی کو پورا ملک کھلا تھا کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ حکومت کی ترجیح تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات ہونی چاہئے اللہ کا شکر ہے 25جولائی کو کوئی واقعہ نہیں ہوا ملک میں بڑا بحران ملازمتوں کا ہے نگران حکومت نے شفاف انتخابات کے لئے ا نتھک کام کیا یہ ہماری حکومت کی کارکردگی ہے کہ ملک میں کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہو سکتے ہیں اگر وزیراعلیٰ اداروں میں مداخلت نہ کرے کچھ کیسز میں معاملات کو خوا مخواہ التوا میں رکھا جاتا ہے بیورو کریسی میں بڑے بڑے ایماندار لوگ بھی ہیں ۔بیورو کریسی میں نچلے گریڈ کے افسران کو اوپر لا کر عہدے دےئے جاتے ہیں۔

میں نے وزیراعلیٰ آفس کے اضافی اسٹاف کو اپنے اپنے محکموں میں واپس بھیج دیا ہے نگران حکومت کے آتے ہی پہلا چیلنج انتظامیہ کی تبدیلی تھا ہم نے جانبداری کے الزامات پرسیاسی جماعتوں سے ثبوت مانگے ہیں میں ماضی کی باتوں پر رائے نہیں دوں گا ہم نے سول سروس میں پروفیشنل ازم پر زور دیا ہے بڑھتی ہوئی آبادی پیش نظر سنجیدہ اقدامات کی ضرور ت ہے۔ ہمارے معاشرے میں اخلاقیات زبوں حالی کا شکار ہے ۔

لوگوں کا مقصد کام نکلوانا ہوتا ہے وہ جائز اور ناجائز کی پرو انہیں کرتے۔اس وقت پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل ایسی نہیں ہے جو ضروریات کو پورا کر سکے صحت سمیت کچھ اداروں میں توجہ کی ضرورت ہے میری ترجیح صحت اور تعلیم ہے۔ پروفیسر عسکری نے کہا کہ پراجیکٹ چل رہے ہیں وہ تو مکمل ہوں گے نئے پراجیکٹ کا فیصلہ اگلی حکومت کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…