منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا محفوظ فیصلہ کب سنایا جائیگا؟سپریم کورٹ نے تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)لیگی رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا محفوظ شدہ فیصلہ کل جمعرات دو اگست کو سنایا جائیگا، جسٹس گلزار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گیارہ جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف گیارہ جولائی کو توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلے کے دن ملزم کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

جبکہ سابق وزیر مملکت کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فیصلہ انتخابات کے بعد سنایا جائے۔دوران سماعت طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی طریقہ کا رکے مطابق شروع نہیں ہوئی، جبکہ چیف جسٹس انفرادی حیثیت میں توہین عدالت کانوٹس نہیں لے سکتے۔ جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ رجسٹرارسپریم کورٹ کے نوٹ پرنوٹس لیاجاتاہے، جس پر چیف جسٹس نوٹس لیکرمعاملہ عدالت میں سماعت کیلئے مقررکردیتے ہیں۔ اس پر وکیل طلال چوہدری نے کہا کہ توہین عدالت کے نوٹس کیلئے انتظامی نہیں جوڈیشل آرڈرہوناچاہئے، جبکہ آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادی اظہاررائے کی اجازت دیتا ہے۔سابق وزیر مملکت کے وکیل کے دلائل پر جسٹس سردار طارق نے کہا کہ آرٹیکل 19 کامطلب یہ نہیں کہ جودل کرے بول دو،آزادی اظہاررائے اورگالیاں دینے میں فرق ہے۔جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ طلال چوہدری نے اپنے الفاظ عدالت میں تسلیم کئے،جس پر ان کے وکیل نے حوالہ دیا کہ توہین عدالت کیس میں تو طاہرالقادری اورعمران خان نے عدالت سے معافی نہیں مانگی۔جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ اتنے تحمل کے بعدلوگ بازنہیں آئے توکیاکریں؟جس پر طلال چوہدری نے کہا انہوں نے فرد جرم پڑھ اور سمجھ لی ۔

جبکہ وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم عدالت کا لاڈلہ ہوتا ہے کیس میں ہرفائدہ لاڈلے کو ملناچاہئے ،معاف کرنے سے عدالت چھوٹی نہیں ہوجائیگی،ان کا کہناتھا کہ طلال چوہدری توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے،سابق وفاقی وزیر کی گفتگو سیاق و سابق سے ہٹ کر نشر کرگئی۔جسٹس سردارطارق نے کہا کہ سیاق وسباق واضح کرنا طلال چوہدری کی ذمہ داری تھی ،وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیمرا کے گواہ سے عدالت نے کوئی مواد نہیں مانگا۔

جسٹس سردار طارق نے کہا کہ تمام مواد پہلے ہی طلال کو فراہم کردیا گیا تھا ،وکیل صفائی نے کہا کہ فردجرم میں توہین آمیز مواد کی نشاندہی نہیں گئی۔عدالت نے طلال چوہدری کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصلہ انتخابات کے بعد سنایا جائے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا،فی الحال فیصلے کی کوئی تاریخ نہیں دے رہے ۔

عدالت نے فیصلے کے روز ملزم کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل کامران مرتضی نے اپنے دلائل میں عدالت سے استدعا کی کہ نہال ہاشمی کیس سپریم کورٹ نے بہت درگزر کا ثبوت دیا، مگر طلال چوہدری کیس میں اگر سزا دیں گے تو یہ کیس ساری عمر مثال کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا اور اگر میرے موکل کو بری کیا گیا تو یہ کیس ہمیشہ مثال کے طور پر پیش ہوگا۔کامران مرتضیٰ نے اپنے دلائل میں کہا کہ نوے فیصد فوجداری مقدمات میں ناقص شواہد پر عدالت بریت دیتی ہے۔

جس پر جسٹس فیصل عرب کا مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ ان دس فیصد میں آتے ہیں جن کو سزا ہوتی ہے۔وکیل صفائی نے کہا کہ توہین عدالت کے نوٹس میں وجوہات کا تعین نہیں کیا گیا، 117 ٹی وی چینلز میں سے صرف دو چینلز کی مانیٹرنگ کی گئی،انہوں نے کہا کہ پیمرا کے ڈی جی کے مطابق تمام 117 ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے، پاکستان میں تو کوئی ایسا فرد نہیں جو اتنا کام کرسکے۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کوئی نہ کوئی تو ایسا ہے جس کی وجہ سے ملک چل رہا ہے، دونوں ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی تقریر کا فوری نوٹس پیمرا نے بھی لیا ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…