پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

پمز میں نوازشریف کا معائنہ کرنیوالی میڈیکل ٹیم کے سربراہ کو دل کا دورہ پڑ گیا

datetime 30  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو دل کا دورہ ۔ پمز کے کارڈیک سنٹر میں علاج جاری۔نجی ٹی وی  کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گزشتہ  روز طبیعت خراب ہونے پر پمز کے کارڈیک سنٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں پانچ رکنی ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ گزشتہ شب نواز شریف کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کی طبیعت خراب ہوئی اور ساتھ ہی انہیں دل کا دورہ بھی پڑ گیا۔

جس کے بعد انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں کارڈیک سنٹر میں ہی طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر اعجاز قدیر کی رات بھر طبیعت انتہائی تشویشناک رہی تاہم صبح ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو پہلے بھی ہارٹ اٹیک ہوچکا ہے جس کے باعث انہیں 2 اسٹنٹس ڈالے گئے تھے، گزشتہ شب پڑنے والا دورہ اسی وجہ سے شدید تھا کیونکہ وہ پہلے سے دل کے مریض ہیں۔واضح رہے کہ نوازشریف کا بھی پمز میں علاج جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…