بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں پھر ن لیگ کی حکومت بنانے کی تیاریاں،(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا شہبازشریف کے زیر صدارت اجلاس ،کیا فیصلے ہوئے؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا غیر معمولی اجلاس پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عام انتخابات کے نتائج ،گنتی کے مرحلے کے دوران سامنے آنے والی سنجید ہ شکایات ،مرکز اور پنجاب میں آئندہ کے کردار کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، دھاندلی کی شکایت کرنے والی سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور دھاندلی کو ثبوتوں کے ساتھ عوام کے سامنے لانے کے حوالے سے

مختلف تجاویز پر بھی گفتگو کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کاانتہائی اہم اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، احسن اقبال ،خواجہ سعد رفیق ،خواجہ محمد آصف ،مشاہد حسین سید، حمزہ شہباز،مریم اورنگرزیب ، مصدق ملک سمیت ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے نتائج روکے جانے ،مختلف پولنگ سٹیشنز سے ثبوتوں کے ساتھ سامنے آنے والی شکایات ، عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بطور جماعت پوزیشن کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس کے دوران رہنماؤں نے دھاندلی کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اپنی تجاویز بھی دیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران احسن اقبال کی جانب سے یہ تجویز دی گئی کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین احتجاجاً سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں ۔ اجلاس میں دھاندلی کی شکایت کرنے والی پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطوں اور آئندہ کا لائحہ عمل بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر وفاق اور پنجاب میں حاصل ہونے والی نشستوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کے کردار بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عددی برتری کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب میں حکومت بنانے کے حوالے سے بھی غوروخوض کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…