منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

الیکشن متنازعہ بنانے کی سازش یا کچھ اور؟فارم 45نہ ملنے کی شکایات کے پس پردہ خطرناک کہانی سامنے آگئی،جو لوگ فارم 45کی شکایات لگارہے ہیں انہوں نے پولنگ سٹیشنز پر کیا کام کیا؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ فارم 45کی کوئی کمی نہیں ،ا گر کسی کو فارم 45نہیں مل رہا تو ان پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات دی جائیں، ہمیں یہ شکایت مل رہی ہے کہ کچھ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس جہاں پر وہ دیکھ رہے ہیں کہ رزلٹ اچھا نہیں آرہا تو

وہ فارم 45لیے بغیر جا رہے ہیں،قانون کے مطابق جتنے پولنگ ایجنٹس کی اجازت ہے اتنے ہی پولنگ اسٹیشن کے اندر جا سکتے ہیں۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن پر انعقاد پر پہنچ چکا ہے کچھ جگہوں سے پریس کانفرنسیں ہوئیں کہ فارم 45نہیں دیئے جا رہے ، میں نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ڈی آر او لاہور اور راولپنڈی سے بات کی ، ڈی آر او لاہور نے کہا کہ بتایا جائے کہ جس پولنگ اسٹیشن پر فارم 45نہیں ملے میں ایکشن لیتا ہوں ۔ ڈی آر او لاہور نے اس الزام کی تردید کی ہے جبکہ ڈی آر اوراولپنڈی نے بھی اس الزام کی تردید کی ہے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی میں بھی چیک کیا ہے فارم 45کی کوئی کمی نہیں ،ا گر کسی کو فارم 45نہیں مل رہا تو ان پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ شکایت مل رہی ہے کہ کچھ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس جہاں پر وہ دیکھ رہے ہیں کہ رزلٹ اچھا نہیں آرہا تو وہ فارم 45لیے بغیر جا رہے ہیں ۔ ہمارے پاس فارم 45موجود ہے ،قانون کے مطابق جتنے پولنگ ایجنٹس کی اجازت ہے اتنے ہی پولنگ اسٹیشن کے اندر جا سکتے ہیں ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…