پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

لاہور کے تمام حلقوں کے رزلٹ روک لیے گئے، حمزہ شہباز کے پولنگ ایجنٹس کو کمروں میں بند کر دیا گیا

datetime 25  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جیو ٹی وی کی الیکشن ٹرانسمشن میں شاہ زیب خانزادہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ن لیگ کے سینئر رہنما نے بتایا ہے کہ لاہور کے تمام حلقوں کے نتائج روک لیے گئے ہیں اور حمزہ شہباز جو کہ واضح لیڈ کے ساتھ جیت رہے تھے ان کے حلقے کے تمام نتائج روک لیے گئے ہیں اور حمزہ شہباز کے پولنگ ایجنٹس کو کمروں میں بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ

مسلم لیگ (ن) کے مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خرم دستگیر خان اپنے حلقے میں 20 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے ان کے باقی آنے والے رزلٹ روک لیے گئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ سٹیشن کے اندر سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا ہے، ان پولنگ ایجنٹس کو باہر کیوں نکالا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر کیوں نکالا گیا اس کا الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی میں رزلٹ کو روکا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انتخابات 2018ء کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں تحریک انصاف واضح برتری حاصل کئے ہوئے ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ دوسری پوزیشن پر ہے۔ ایسے میں ن لیگ نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارم 45 میں تبدیلی کی جا رہی ہے، اس موقع پر مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے 80 سے 90 پولنگ اسٹیشنز سے ن لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا ہے، سرگودھا سے حامد کے حلقے سے دھاندلی کی آوازیں آ رہی ہے، اگر فارم 45 پر ہمارے دستخط نہیں ہیں تو یہ رزلٹ جو ٹی وی پر دکھائے جا رہے ہیں یہ کون دے رہا ہے، پولنگ جان بوجھ کر آہستہ کی گئی، فوج انتظامات کے لیے بلائی گئی، سوال ہے کہ اب وہ سکیورٹی کہاں ہے جب ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا جا رہا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…