ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

خرم دستگیر جیت رہے تھے، ان کے تمام رزلٹ روک لیے گئے، حیران کن صورتحال

datetime 25  جولائی  2018 |

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خرم دستگیر خان اپنے حلقے میں 20 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے ان کے باقی آنے والے رزلٹ روک لیے گئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پولنگ سٹیشن کے اندر سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا ہے، ان پولنگ ایجنٹس کو باہر کیوں نکالا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر کیوں نکالا گیا اس کا الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی میں رزلٹ کو روکا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انتخابات 2018ء کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں تحریک انصاف واضح برتری حاصل کئے ہوئے ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ دوسری پوزیشن پر ہے۔ ایسے میں ن لیگ نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارم 45 میں تبدیلی کی جا رہی ہے، اس موقع پر مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے 80 سے 90 پولنگ اسٹیشنز سے ن لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا ہے، سرگودھا سے حامد کے حلقے سے دھاندلی کی آوازیں آ رہی ہے، اگر فارم 45 پر ہمارے دستخط نہیں ہیں تو یہ رزلٹ جو ٹی وی پر دکھائے جا رہے ہیں یہ کون دے رہا ہے، پولنگ جان بوجھ کر آہستہ کی گئی، فوج انتظامات کے لیے بلائی گئی، سوال ہے کہ اب وہ سکیورٹی کہاں ہے جب ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا جا رہا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…