اسلام آباد(نیوزڈیسک)ںاہم سیاسی جماعت کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں جشن شروع، کامیابی کی خوشیاں منانا شروع کردیں، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جشن کا آغاز کردیا ہے، شاندار آتش بازی کے مظاہرے، دوسری جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر بھی جشن کا سماں ہے ، عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف نے ابتدائی انتخابی نتائج کو بنیاد بناتے ہوئے اپنی جیت کا قبل از وقت ہی جشن منانا شروع کردیا ہے لیکن یہ تو وقت ہی بتائے گا
کہ ان کاجشن صحیح تھا یا نہیں، تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر نکل آئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے نعروں سے راولپنڈی اور اسلام آباد گونج اُٹھے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی انتخابی نتائج کے مطابق پہلی بار پاکستان تحریک انصاف ن لیگ سے برتری حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے اور اگر انتخابی نتائج کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ تحریک انصاف نہ صرف وفاق بلکہ پنجاب میں بھی واضح اکثریت حاصل کر لے گی۔