پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

معاشی استحکام اکثریتی حکومت سے وابستہ ،اتحاد پر مبنی حکومت وجود میں آئی تو پاکستان کے ساتھ کیا ہوگا؟ اقتصادی ماہرین نے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 25  جولائی  2018 |

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں متحرک ماہرین نے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتخابات کی صورت میں ملی جلی پارلیمنٹ آئی تو معاشی معاملات اور حصص کی تجارتی سرگرمیوں کو قدرے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ پاکستان کی حصص مارکیٹ کا بہترمستقبل انتخابات میں کسی واحد جماعت کی واضح اکثریت پر منحصر ہے۔اس حوالے سے حصص مارکیٹ کے سابق صدر عارف حبیب نے بتایا کہ فی الوقت مارکیٹ میں فروخت کا عنصر نمایاں ہے

جومئی 2017کے بعد سے شروع ہوا ہے جب بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 52876 پوائنٹس کی بلندترین سطح تک پہنچ گیا تھا اور آج یہ41339 پرکھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں واضح اکثریت کی حامل پارلیمنٹ کے وجود میں آنے سے سیاسی افق پر محاذ آرائی کی کیفیت ختم ہوجائے گی، نئی حکومت کی جانب سے معیشت پر فوری توجہ دی جائے گی اور اس ممکنہ طرز عمل کو دیکھتے ہوئے وہ انسٹی ٹیوشنز، میوچل فنڈز اور بڑے انفرادی سرمایہ کار جو طویل عرصے سے مارکیٹ سے سرمائے کا انخلا کررہے تھے وہ کیپٹل مارکیٹ میں دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے متحرک ہوجائیں گے جس سے توقع ہے کہ دسمبر 2018 تک انڈیکس50000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرجائے گا۔اے کے ڈی سیکورٹیزکے چیف ایگزیکٹوآفیسر فرید عالم نے کہا کہ انتخابات میں کسی ایک سیاسی جماعت کی واضح اکثریت کے ساتھ حکومت میں آنے کے ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ کی سرگرمیوں پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، البتہ روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدربڑھ کر132 روپے کی سطح تک پہنچ سکتی ہے لیکن بعدازاں ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان غالب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئی منتخب حکومت کے مالیاتی مسائل حل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے سے اقتصادی محاذ پر غیریقینی تاثر میں کمی اورکیپٹل مارکیٹ میں بعد ازانتخابات برآمدی نوعیت کی مصنوعات تیار کرنے والی درج کمپنیوں جن میں فرٹیلائزر کیمیکل اور ٹیکسٹائل کے شعبے شامل ہیں

کے حصص میں خریداری رحجان بڑھ جائے گی جبکہ شرح سود میں اضافے کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر کے حصص بھی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ثابت ہوں گے۔جے ایس گلوبل کے ہیڈ آف ایکویٹی سیلز عاطف ظفر نے کہا کہ ماسوائے 2008 کے گزشتہ 5 انتخابات میں سے4انتخابات کے بعد کیپٹل مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئی، 25جولائی کے انتخابات میں اگر ملی جلی حکومت وجود میں آئی تو اقتصادی محاذ پر مشکلات پیدا ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…