بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

دھاندلی کا ایک اور منصوبہ ناکام،اہم ترین حلقے میں لے جائے جانیوالے جعلی بیلٹ پیپرز، مہریں اور اسٹیمپ پیڈ پکڑے گئے۔رینجرز اہلکاروں نے پانچوں ملزمان کو حراست میں لے لیا،چونکادینے والے انکشافات

datetime 24  جولائی  2018 |

عمر کوٹ (این این آئی)میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرکوٹ کے مصروف ترین علاقے پاکستان چوک میں رینجرز اہلکار معمول کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران ایک جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز، مہریں اور اسٹیمپ پیڈ پکڑے گئے۔رینجرز اہلکاروں نے پانچوں ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا جنہیں بعدازاں سٹی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ٗپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں انور سومرو،کھنگھار، حاکم، اقبال اور

نواب شامل ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کا بتانا تھا کہ بیلٹ پیپرز، مہریں اور اسٹیمپ پیڈ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 کے گاؤں بوڑھہ باھ لے جائے جارہے تھے جبکہ ملزمان کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے۔یاد رہے کہ عمرکوٹ کے اس حلقے این اے 220 پر تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی اور پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کے درمیان ون آن ون مقابلہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…