منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

عام انتخابات سے صرف ایک دن قبل سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرگرم،زبردست تیزی ،ایک ہی دن میں کمال ہوگیا

datetime 24  جولائی  2018 |

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 40500 ، 40600 ، 40700 ، 40800 ، 40900 ، 41000 ، 41100 ، 41200 اور 41300 کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 42 ارب 85 روپے سے زائد کا اضافہ جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 75.09 فیصد زائد اور 82.47 فیصد حصص کی قیمتوں

میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ، توانائی ، کیمیکل ، سیمنٹ اور دیگر سیکٹر میں نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 41467 پوائنٹس کی بلند سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔ تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 875.24 پوائنٹس اضافے سے 41339.22 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 306 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 54 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 42 ارب 85 کروڑ 8 لاکھ 38 ہزار 49 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84 کھرب 95 ارب 66 کروڑ 6 لاکھ 97 ہزار 239 روپے ہوگئی ۔ منگل کو مجموعی طور پر 19 کروڑ 8 لاکھ 49 ہزار 320 شیئرز کا کاروبار ہوا ،

جو پیر کی نسبت 8 کروڑ 18 لاکھ 49 ہزار 460 شیئرز زائد ہے ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میز کے حصص سرفہرست رہے ۔ جس کے حصص کی قیمت 259.90 روپے اضافے سے 8200.00 روپے اور فلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت 120.75 روپے اضافے سے 2535.75 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی کولگیٹ پامولیو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 164.40 روپے کمی سے 3123.60 روپے

اور نیسلے پاک کے حصص کی قیمت 128.30 روپے کمی سے 10500.00 پر بند ہوئی ۔ منگل کو پاک انٹرنیشنل پلک کی سرگرمیاں ایک کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت 16 پیسے اضافے سے .56 روپے اور بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں ایک کروڑ 12لاکھ 64 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ،

جس کے شیئرز کی قیمت 27 پیسے اضافے سے 12.52 روپے ہو گئی ۔ منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 488.05 پوائنٹس اضافے سے 20461.00 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1870.23 پوائنٹس اضافے سے 69278.08 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 505.96 پوائنٹس اضافے سے 30019.24 پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…