اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف نے ’’مجھے کیوں نکالا ‘‘کے بعد’’مجھے جیل سے نکالو‘‘ کا نعرہ لگادیا،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سابق گورنرز سے ملاقات کے دوران بار بار کیا کہتے رہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے جیل سے نکالو،ہم ملک سے باہر چلیں جائیں گے، نواز شریف ایک اور این آر او کیلئے تیار، جیل میں خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف نے ایک اور این آر او کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور مقتدر حلقوں تک پیغام پہنچا دیا ہے کہ ان کو جیل سے باہر نکالا جائے وہ ہمیشہ کیلئے ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہیکہ مطابق نواز شریف دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کیساتھ اڈیالہ جیل میں خفیہ ملاقات کی تھی جبکہ گورنر سندھ گورنر زبیر کیساتھ بھی ان کی چند روز قبل ملاقات ہو چکی ہے۔ ان ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے مقتدر حلقوں سے معافی تلافی اور ان کو جیل سے باہر نکالے جانے کی صورت میں ملک سے باہر چلے جانیکی پیش کش کی ہے۔ نواز شریف نے ان شخصیات کے ذریعے مقتدر حلقوں کو کہا ہے کہ ان کو جیل سے رہا کروایا جائے جس پر وہ ملک سے باہر چلے جائیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نواز شریف پاکستان واپسی پر اپنے مایوس کن استقبال سے دلبرداشتہ ہیں اور ساتھ ہی شہباز شریف اور دیگر قیادت کے حوالے سے دلبرداشتہ ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایگزیکٹو کے پاس این آر او کرانے کا کوئی اختیار نہیں ، سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی اور داماد کو قانون کے مطابق سزا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس سے قبل بھی ایک این آر او کو مسترد کر چکی ہے اب کیسے نیا این آر او ہو سکتا ہے۔ ایک قانونی عمل کے ذریعے سابق وزیراعظم اڈیالہ جیل پہنچے ہیں اور اب کوئی پاکستانی کسی چور سے ڈیل نہیں ہونے دیگی اور نہ ہی ایسی کسی حرکت کو برداشت کریگی چاہے اس کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو، ڈیل کا زمانہ ختم ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…