منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مریم اور صفدر کو سزا ہوئی لیکن اس حلقے میں الیکشن ہورہے ہیں پھر حنیف عباسی کے حلقے میں الیکشن ملتوی کیوں ہوا؟شیخ رشید کی درخواست پرتفصیلی فیصلہ

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخاب ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اہم قانونی نکتے کی تشریح کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔منگل کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

شیخ رشید کے وکیل نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ کسی امیدوار کو سزا ہونے کی صورت میں الیکشن ملتوی نہیں ہوتے جیسے مریم اور صفدر کو سزا ہوئی لیکن اس حلقے میں الیکشن ہورہے ہیں، اسی طرح حنیف عباسی کو سزا دی گئی اس پر الیکشن ملتوی کرنا جائز نہیں۔شیخ رشید کے وکیل نے استدعا کی کہ جس طرح باقی حلقوں میں الیکشن ہورہے ہیں عدالت این اے 60 میں بھی الیکشن کا حکم جاری کرے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی اور وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہم قانونی نقطے کی تشریح کے لیے کیس کی سماعت کی جائے گی۔یاد رہے کہ حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس عمر قید کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں انتخاب ملتوی کردیا تھا جسے شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا اور ساتھ ہی انہوں نے سپریم کورٹ میں بھی درخواست جمع کرائی تھی۔  سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخاب ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اہم قانونی نکتے کی تشریح کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔منگل کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…