جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صاف وشفاف انتخابات کرنا وقت کی ضرورت ، نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو کیا کرینگے؟محمود خان اچکزئی نے سنگین نتائج سے آگاہ کردیا

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں صاف وشفاف انتخابات کرنا وقت کی ضرورت ہے اگر عام انتخابات میں نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا ، اگر بزور طاقت پشتونخوامیپ کا مینڈیٹ چھین لیا تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے سربراہ چمن میں حاجی حبیب اللہ کی رہائش گاہ پر انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے

کیا محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی طرح کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی صاف شفاف انتخابات ملک کے استحکام اور جمہوریت کے مضبوطی کے لئے ضروری ہیں اگر کسی نے جمہوریت کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو اس سے کوئی بھی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد پر ڈیورنڈ لکیر کو پشتونخوا کے ساتھ منصوب کی جارہی ہیں جو سراسرغلط ہیں اور جو بھی اسطرح کے الزامات لگارہے ہیں وہ ثابت کریں چاہیں ملا ہو یا کوئی بھی ورنہ اسلام میں جھوٹے کی کیا حیثیت کیا ہیں انہوں نے مزید کہا ملکی ادارے اتنی تیز ہیں ان کے حوالے سے مشہور ہیں کہ کوئی بھی ان کے آنکھوں اوجل نہیں مگر ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ان دعووں کی حیثیت عجیب معلوم ہوتی ہیں انہوں نے انتخابی جلسہ عام میں مزید کہا کہ پشتونخوا میپ کے امیدواران اپنے بہترین ترقیاتی کام پر ہی ووٹ حاصل کرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تب تک امن نہیں ہو سکتا جب تک افغانستان میں امن کی صورتحال بہتر نا ہو پاکستان کو تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے ہو نگے انہوں نے آئے ہوئے مجمع سے اپیل کی کے ووٹ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے امیدواران کو ہی دے جو پشتونوں کے ہر مسائل کو

ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہیں اگر الیکشن میں نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی اگر کسی نے بزور طاقت ھم سے مینڈیٹ چھین لیا تو پشتونخواہ ملی عوامی کے کارکنوں نے اسکے خلاف بھر پور تحریک چلانا ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈال کر اب ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتاپارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گاآمریت چاہئے جس شکل میں بھی ہو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکن نے اس کیخلاف لڑنا ہیں

اس ملک میں سچ بولنا گناہ ہے اس کی سزا ہمیں دی جارہی ہے عوام کو چائیے کہ جہموری اور غیر جمہوری قوتوں کی جنگ میں ہمارا ساتھ دی الیکشن کا بائیکاٹ کرکے غیر جہموری قوتوں کے لے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے دہشت گردی میں کسی بھی ملک کا کوئی فائدہ نہیں ہے سب ملکر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگاپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ہر کارکن نے یہ فیصلہ ضرور کرنا ہیں کہ ھم نہ کسی ڈکٹیٹرشپ کو مانتے ہے نہ عدلیہ کی ڈکٹیٹر شپ مانتے ہے اور نہ کسی سیاسی کو یہ اجازت دینگے کہ وہ عوامی رائے کو ماننے سے انکار کرے ھم ہر حال میں جمہوریت کا ساتھ دینگے اور عوام کی رائے کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں مانتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…