اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی حکومت نوازشریف کیساتھ کھڑی ہے ،، اللہ کسی بھی قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا کبھی کبھی موقع دیتا ہے ،عمران خان نے قوم کو انتباہ کردیا

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کسی بھی قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا کبھی کبھی موقع دیتا ہے ،25جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا ، کارکن جاگتے رہیں اس دفعہ دھاندلی نہیں ہونے دینی ،بھارتی حکومت نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے اور کہتے ہیں کہ پاکستان میں دھاندلی ہونے جارہی ہے ،نوازشریف کی ملک مخالفت سے بھارت خوش ہے ، شریف خاندان کی جانب سے مظلومیت کے ڈرامے کئے جارہے ہیں،

باپ بیٹی کے مظلومیت والے اشتہارات سے ایسے لگ رہا ہے جیسے بالی وڈ کی فلم چل رہی ہو ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ این اے 128اور 125میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان نے کہا کہ خبیر پختونخواہ میں تعلیم کا بجٹ سب سے زیادہ رکھا گیا ، لاہور کا بجٹ خیبرپختونخوا ہ سے تین گنا زیادہ ہے، خیبر پختونخواہ میں تعلیم کانظام سب سے بہتر ہے، لاہور کاترقیاتی بجٹ 350 ارب روپے ہے، ہم نے 50 نئے کالجزاور 10 نئی یونیورسٹیاں بنائی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبرپختونخوا ہ کی عوام کے لئے کام کیا، پنجاب کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہوئی ہے۔خیبر پختوانخواہ میں 3 ہزار ڈاکٹرتھے ، پی ٹی آئی حکومت نے 6 ہزار ڈاکٹر بھرتی کئے اور اب 9ہزار ڈاکٹر کا م کررہے ہیں ، ہم نے ایک ارب اٹھارہ کروڑ درخت لگائے تاکہ موسم گرم نہ ہو ، ملک میں پانی کا مسئلہ آنے والاہے ، پی ٹی آئی کی پہلی حکومت ہے جس نے درخت لگائے ،اسی پیسے سے ہم نے ڈویلپمنٹ کی ۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں پاکستان کو تاریخ میں کبھی اتنے مشکل حالات کاسامنا نہیں کرنا پڑا، خیبر پختوانخواہ میں ساری جماعتیں ایک طرف اور تحریک انصاف ایک طرف اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،

خیبر پختوانخواہ میں پاکستان کی تاریخ کا بہترین بلدیاتی نظام لے کر آئے ،اللہ نے کامیابی دی تو لاہور سمیت پاکستان میں بہترین بلدیاتی نظام لے کر آئیں گے، پنجاب میں ساری ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے ۔شہبازشریف نے کہاتھا کہ لاہور کو پیرس بنا دوں گا لیکن یک بارش سے ہی پیرس بے نقاب ہوگیا، لاہور کی عوام کو پینے کاصاف پانی میسر نہیں، سیوریج سسٹم بہتر نہیں، عوام سوال کرتے ہیں پیسہ کہاں گیا ؟یہ صرف رائیونڈ اور جاتی امراء کوپیرس بنا رہے ہیں ۔

میں نے اتنی بے شرمی نہیں دیکھی،نوازشریف ان کی بیٹی مظلوم بنے ہوئے ہیں اورٹی وی پر اشتہار چل رہے ہیں ، ٹی وی پر ایسے لگ رہا ہے جیسے بالی وڈ کی فلم دیکھ رہے ہیں، تیس ہزار کروڑ روپیہ چوری کرکے بیرون ملک لے گئے ہیں، کبھی پاکستان کی جیلوں میں جاکر دیکھو قیدیوں کا کیاحال ہے، میں نے بھی جیل کاٹی میں نے کبھی نہیں کہاکہ واش روم صحیحِ نہیں۔ شریف خاندان نے تیس سال تک پنجاب کی حکمرانی کی ہے جیلیں ٹھیک نہیں کیں ،

پنجاب کی جیلوں میں ایک بچہ جیل چلا جائے تو مجرم بن کر باہر نکلتاہے ،جیلوں میں چھوٹے چور جیلوں میں ہیں جبکہ بڑے تیس ہزار کروڑ چوری کرکے باہر لے گئے ہیں۔آج شہبازشریف کی شکل پر خوف طاری ہے ، شہبازشریف پولیس کے ذریعے لوگوں کو قتل کرواتا تھا،عابد باکسر کہتا نے ا ان کے پول کھول دئیے ہیں۔ میں چیلنج کرتا ہوں خیبر پختوانخواہ میں پانچ سال میں ایک آدمی کانام بتا دیں جسے پولیس نے قتل کیا ہو یا جھوٹی ایف آئی آرکٹوائی ہو۔

انہوں نے میرے اوپر 32ایف آئی آردرج کروائی ہوئیں ہیں، پنجاب میں پولیس لوگوں کو تنگ کرتی ہے اگر 25 کو نکلے اور اللہ نے موقع دیاتو میں پولیس کو صحیح کرکے دکھاؤں گا ، نوجوانوں کے لئے ٹیکنکل کالجز بنائیں گے جس سے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کسی بھی قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا کبھی کبھی موقع دیتا ہے ۔ یہ 1985 سے پنجا ب پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں ، ان کے بچے ،دماد اربوں پتی بن گئے ہیں

جبکہ غریب غریب تر ہو رہا ہے۔اسحاق ڈار نے اپنے بیٹے دبئی میں بٹھائے ہوئے جواربوں پتی ہیں،نوازشریف نے اپنے بچے لندن میں بٹھائے ہوئے، صاف پانی ،سیوریج ، سکول صحیح کرنے کے لے جو پیسے تھے یہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں، 25جولائی کو آپ کوپاکستان کی تقدیر کافیصلہ کرنا اور بلے کو ووٹ ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے اور کہتے ہیں کہ پاکستان میں دھاندلی ہونے جارہی ہے ،

بھارت یہ سن لو آپ کو پتہ ہے کہ عمران خان کسی کاپتلانہیں بن سکتا ، میں اپنی قوم کاسودانہیں کروں گا،ممبئی حملوں میں ساری دنیامیں مودی نے اپنامنہ کالاکروایا،نوازشریف کی ملک مخالفت سے بھارت خوش ہے ، مودی ہمارے کشمیریوں پرظلم کر رہا ہے ۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25تاریخ کے لئے آپ سب تیار ہو، اپنی بہنوں کو کہتاہوں کہ آپ نے گھرگھر جاناہے ،پولنگ ایجنٹوں کو کہتاہوں کل جلد سو جائیں 25جولائی آپ نے ووٹوں پر پہرہ دینا ہے

اوردھاندلی نہیں ہونے دینی ۔عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے جنون نظر آرہا ہے ، آپ نے 25جولائی کو ملک کی تقدیر بدلنی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اڈیالہ میں مچھر کاٹ رہے ہیں ، کہتے ہیں گرمی لگ رہی ہے ، ائیر کنڈیشنڈ نہیں ہے ۔آپ قوم کے اربوں روپے نہ لوٹتے اور نہ آپ کو جیل میں جانا پڑتا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان تحریک انصاف کی فوج ہیں آپ نے اپنے والدین اور رشتہ داروں کو گھروں سے باہر نکال کر پولنگ اسٹیشن تک لاناہے

اور بلے کو ووٹ دلوانا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اقلیتوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا ہے ۔ میرا رب سب انسانوں کا رب ہے ، میرے لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں بسنے والوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو لاہور اور پنجاب کے عوام کو ظالمو ں سے نجات دلائیں گے۔حلقہ این اے 125میں عمران خان کی آمد سے قبل کارکن آپس میں لڑ پڑے اور گتھم گتھا ہوگئے۔ اس موقع پر جلسے کے منتظمین نے کارکنوں میں بیچ بچاؤ کرایا اور انہیں پیچھے ہٹایا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…