جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان! وزیراعظم بننا ہے تو پھر آپ کو یہ کام کرنا ہی ہو گا، حامد میر نے تحریک انصاف کے سربراہ کو انتباہ کر دیا، حیرت انگیز مشورہ

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و کالم نویس حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرض کریں کہ پیپلز پارٹی کے پاس سندھ میں اکثریت آ جاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کہہ دیتی ہے کہ ہم سے چونکہ ہماری سیٹیں چھینی گئی ہیں تو ہم نہیں حکومت بناتے، جائیں آپ سندھ خود چلا لیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ اسی طرح پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن یہ کہہ دے کہ آپ پنجاب خود چلائیں تو کیا ہو گا؟ اس موقع پر صحافی محمد مالک نے کہا کہ آپ نے

جو ابھی بات کی ہے، میں نے سنا ہے کہ زرداری صاحب نے کسی کو یہ تڑی بھی لگائی ہے کہ سندھ چلا سکتے ہیں تو چلا کر دکھا دیں۔ اس کے جواب میں معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے مگر یہ بات طے ہے کہ اگر عمران خان نے وزیر اعظم بننا ہے تو اس کو پیپلز پارٹی کی مدد چاہیے اور اگر عمران خان کو وزیراعظم بننے میں پیپلز پارٹی مدد نہیں کرتی تو پھر اسے ن لیگ کے بندے توڑنا پڑیں گے اور لوٹے بنا کر اپنی جماعت میں لانے ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…