اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ڈالر 131 روپے کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ ماہرین معیشت کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ابھی مزید اضافے کا امکان ہے۔ماہرین معیشت نے خدشہ ظاہر کیا کہ رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت 135 سے 137 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈالر کی اونچی اڑان میں ملوث انٹر نیشنل مافیا کے پیچھے پاکستان مخالف قوتوں کا اہم کردار ہے جبکہ پاکستان کے اندر موجود پانچ بڑے سرمایہ کار بھی اس گروپ اور مافیا کا حصہ ہیں۔ ڈالر کس وقت کتنا مہنگا ہونا ہے اور کس وقت سستا ہونا ہے، با اثر ما فیااس سے پوری طرح آگاہ ہوتا ہے۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کی نئی لہرآنے کا امکا ن ہے