منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

میں نے جب حنیف عباسی سے کہا کہ ہوسکتاہے کل آپ بری ہوجائیں تو انہوں نے جواب میں قہقہہ لگاکر کیا کہا؟حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 21  جولائی  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)میں نے جب حنیف عباسی سے کہا کہ ہوسکتاہے کل آپ بری ہوجائیں تو انہوں نے جواب میں قہقہہ لگاکر کیا کہا؟حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میر نے حنیف عباسی کی سزا پر حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ حنیف عباسی کی سزا سے شیخ رشید کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگاحامد میر نے کہا کہ یہ انتہائی متنازعہ فیصلہ ہے

جو کہ جج نے حنیف عباسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے خلاف ہی سنادیا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ حنیف عباسی کو پہلے ہی فیصلے کا اندازہ ہوچکاتھا جب میری ایک دن پہلے حنیف عباسی سے بات ہوئی تو میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے کیس کو فالو کررہاتھا آپ کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ممکن ہے کہ جج آپ کو بری کردے تو حنیف عباسی قہقہہ لگاکر ہنس پڑے اور انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے مجھے ٹھوکنا ہی ٹھوکنا ہے ، حامد میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثبوتوں کی نوعیت دیکھی جائے تو یہ سمجھ نہیں آتا کہ عمر قید جیسی بڑی سزا کس بنیاد پر دی گئی ہے انہوں نے فیصلے کو متنازعہ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ جج نے حنیف عباسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے خلاف ہی فیصلہ سنایا ہے۔واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت روالپنڈی کے جج سردار محمد اکرم خان نے اعلان کے کئی گھنٹوں بعد حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ سنایا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو انسداد منشیات عدالت میں جج سردار محمد اکرم خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد دن 12بجے ہی فیصلہ محفوظ کر لیا اور اعلان کیا کہ یہ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا

تاہم انتظار کی گھڑیاں طویل ہوگئیں ۔ جج سردار اکرم تین مرتبہ ڈائس پر فیصلہ سنانے کیلئے آئے تاہم پھر کہا کہ کمرہ عدالت میں رش ہے ، کارکنوں کا شور ہے ، یہ باتیں کہہ کر واپس چلے گئے اور فیصلہ نہ سنایا۔ ایک مرتبہ میڈیا نمائندوں کو بھی عدالت سے باہر نکال دیا گیا ۔ بکتر بند گاڑیاں ،اضافی سیکیورٹی بھی منگوائی ۔ اس دوران گھنٹوں میڈیا پر بھی بریکنگ نیوز اور ٹکر چلتے رہے کہ فیصلہ تھوڑی دیر بعد سنایا جائے گا تاہم انتظار کی گھڑیاں لمبی ہوگئیں اور اعلان کے تقریباً11گھنٹوں بعدرات کے گیار ہ بجے فیصلہ سنایا گیا ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…