اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

مریم نواز نے جیل سے پہلا ٹویٹ کردیا

datetime 21  جولائی  2018 |

راولپنڈی(نیوزڈیسک)مریم نواز نے جیل سے پہلا ٹویٹ کردیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے مبینہ طورپر اڈیالہ جیل سے اپنا پہلا پیغام ٹویٹ کی صورت میں جاری کردیا ہے ، مریم نواز کا یہ پیغام فیض احمد فیض کے اشعار پر مبنی ہے ،سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں ہیں تاہم ان کے ٹویٹر اکاو¿نٹ سے پارٹی کارکنوں اور مداحوں کیلئے

فیض احمد فیض کے اشعار پر مبنی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
”جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں
یہ بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں“

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال قید جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، دونوں کو لندن سے وطن واپسی پر 13 جولائی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا تھا ،جیل میں قیدیوں کو انٹرنیٹ اور موبائل ڈیوائسس استعمال کرنے کی اجازت نہیں پھر مریم نواز نے کیسے ٹویٹ کردیا یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ،مریم نواز کے ٹویٹر پیغام کے آخر میں ووٹ کو عزت دو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔مریم اڈیالہ جیل میں قید ہیں تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ ٹویٹ انہوں نے خود کیا یا باہر سے کسی سے کروایا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…