پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

 وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، مریم نواز اور نوازشریف الگ،ڈیوٹی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو احکامات جاری، دھماکہ خیز فیصلہ کرلیاگیا،ن لیگ میں ہلچل مچ گئی،شریف فیملی پریشان

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، مریم نواز اور نوازشریف الگ،ڈیوٹی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو احکامات جاری، دھماکہ خیز فیصلہ کرلیاگیا،ن لیگ میں ہلچل مچ گئی،شریف فیملی پریشان، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس میں ممکنہ منتقلی کے پیشِ نظر وہاں ڈیوٹی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کئے جانے کا امکان ہے ٗسہالہ ریسٹ ہاؤس میں تعیناتی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے ٗسرکاری ہسپتال نے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق سہالہ ریسٹ ہاؤس میں ڈیوٹی کرنے والے ہسپتال عملے کا ڈیوٹی روسٹر تیار کر لیا گیا ہے ٗ ابتدائی طور پر ڈاکٹرز اور نرسز کا ایک ہفتے کیلئے روسٹر تیار کیا گیا ہے۔سہالہ ریسٹ ہاؤس میں 10 لیڈی ڈاکٹرز تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کریں گی ٗ تین خاتون نرسز بھی تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کریں گی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس 24 گھنٹے سہالہ ریسٹ ہاؤس میں موجود رہے گی۔ لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز فراہمی کیلئے وزارتِ داخلہ اور کیڈ نے ہسپتال سے رابطہ کیا تھا۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے جیل میں گلے ملنے والے ہیڈ وارڈن کو تبدیل کر دیا گیا ٗ یہ ہیڈ وارڈن نواز شریف کی بیرک پر تعینات تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جیل میں موجود مخصوص عملے کے سوا کسی اور کو نواز شریف کی بیرک تک جانے کی اجازت نہیں ٗہیڈ وارڈن نے بیرک پہنچ کر سابق وزیر اعظم کو گلے سے لگا لیا جس پر میاں محمد نواز شریف نے اسے کمر پر تھپکی دی۔دونوں کی ملاقات کا انکشاف جیل میں لگے سکیورٹی کیمرے سے ہوا جس کے بعد ہیڈ وارڈن کو بلا کر سخت الفاظ میں تنبیہ کی گئی ۔ مانیٹرنگ ٹیموں نے واقعہ کی اطلاع انتظامیہ کو دی جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے خود اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…