ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف نے اڈیالہ جیل سے دھماکہ خیز پیغام بھیج دیا، یہ پیغام کیا ہےاور کون لیکر آیا ہے ؟بڑی خبر آگئی

datetime 19  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میـڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی 13جولائی کو گرفتاری کے بعد سے اب تک ایک ہی جیل میں قید ہونے کے باوجود ملاقات نہیں کروائی گئی اور نہ ہی انہیں ایک دوسرے سے ملاقات کی اجازت ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھاکہ

دونوں باپ بیٹی ایک ہی جیل میں قید ہیں مگر دونوں کو آپس میں نہیں ملنے دیا جا رہا جس کا مطلب ہے کہ دونوں کو قید تنہائی کی سزا دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پرویز رشید نے احتساب عدالت کے فیصلے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت نے خود اپنے فیصلے میں لکھا کہ نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت پیش کیا جا سکا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف ٹرائل جس طرح تیزی سے کرتے ہوئے انہیں الیکشن سے پہلے جیل میں ڈالا گیا ہے وہ انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا رہا ہے۔ عمران خان نے نیب میں ہیلی کاپٹر کیس میں طلبی میں جواب دیا کہ مصروف ہوں نہیں آسکتا جبکہ دو سابق وزرائے اعظم سمیت کئی افراد کے نیب میں کیسز اور انکوائریاں چل رہی ہے مگر صرف نواز شریف کے ریفرنس کو اس قدر تیزی سے چلا کر ان کو جیل میں ڈالا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک طرف تو عمران خان کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت اور دوسری جانب نوازشریف کو اس سے روکا جانا مقصود تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیغام ہے کہ کوئی سزا انہیں منزل کی طرف بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔سابق وزیراعظم سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا عزم اسی طرح مضبوط ہے جیسے گرفتاری

سے پہلے تھا، 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر عمران خان کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا عوام کا حق ہے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جو سہولت عمران خان کو دی گئی وہ پاکستان کے تین بار منتخب وزیراعظم سے کیوں چھینی گئی،ایک مقدمہ چار بار چلتا ہے اور چار سزائیں سنائی جاتی ہیں، دوسری جانب کچھ مقدمات سالوں چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے فیصلے خود لکھتے ہیں

کہ فلاں تاریخ کو عدالت آؤں گا اور فلاں کو نہیں آسکتا، یہ ناانصافی اس لیے ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور یہ مطالبہ کرنا کیوں جرم بنا دیا گیا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ احتساب عدالت نے پوچھ گچھ کے لیے عمران خان کو طلب کیا لیکن ان کی جانب سے جواب آیا کہ وہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں اس لیے نہیں آسکتے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے پارٹی امیدوار قمرالسلام راجہ کو

گرفتار کیا گیا، کیا ایسے انتخاب کو انتخاب کہا جا سکتا ہے، یہ الیکشن نہیں سلیکشن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کرائے نہیں جاسکتے تو انتخابات کا ڈرامہ کیوں رچایا جا رہا ہے، ایک فہرست بنالیں کہ یہ لوگ قومی اسمبلی کے ممبر ہیں اور یہ وزیراعظم ہیں۔رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ نوازشریف پر کوئی جرم اور بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…