منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے اہم رہنما تاحیات نااہل قرار ،الیکشن کی دوڑ سے باہر

datetime 19  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 149 سے تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج ۔نجی ٹی وی  کے مطابق  تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کی نااہلی کیخلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ  میں ہوئی ۔ اپیل پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سرابرہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔جسٹس عظمت سعید  نے ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نواز کو سپریم کورٹ نے نااہل قراردیا تھا،ایسا تو نہیں ہوسکتا کوئی کہے میں نے اب توبہ کر لی ہے۔

کیس میں تو پہلے ہی واضح تاحیات نا اہلی کا فیصلہ دیا گیا ہے اور واضح طور پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نوازکو تاحیات نااہل قراردیا گیا ہے،ہم فیصلے لکھ لکھ کر تھک جاتے ہیں وکلا پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے۔جس پر سپریم کورٹ نے این اے 149 سے پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کردی جس کے بعد رائے حسن نوازالیکشن کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…