بدھ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2024 

الیکشن میں دہشت گردی کا منصوبہ ، ایم کیو ایم لندن اور جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے دہشت گردکیا کرنے والے تھے؟ دہشت گردوں کے تہلکہ خیز انکشافات

18  جولائی  2018

کرا چی (نیوز ڈیسک)کراچی میں الیکشن کے دوران دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی۔ایم کیو ایم لندن اور جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ۔نجی ٹی وی کے مطا بق بد ھ کو اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اورایم کیو ایم لندن اور جنوبی افریقہ نیٹ کے دودہشت گرد بلال اور ارشاد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز نے بتا یا کہ بلال اور ارشاد نے الیکشن میں مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو ٹارگٹ کرنے کی

منصوبہ بندی کررکھی تھی، گر فتار دہشت گردوں نے ایم کیو ایم لندن سے مالی وسائل حاصل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں سیکورٹی اداروں نے الیکشن کے دوران خونریزی کے منصوبے بنانے والے 6دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔بدھ کو اورنگی ٹاؤن سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دو دہشت گردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو شہر قائد میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں پولیس ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوا یم لندن کے ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا اور قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان نے الیکشن 2018 کے دوران قیاد ت کے حکم پر کراچی میں حریف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی تاکہ الیکشن سے قبل کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کی جاسکے ۔

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران الیکشن 2018میں ایم کیوا یم لندن قیادت کی ہدایت پر کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے جس کی تکمیل کے لیے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ نے مالی وسائل بھی فراہم کیے ۔ابتدائی طور پر ان ٹارگٹ کلرز کو PS-128سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار محسن جاوید پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عارف حسین قریشی

اور پی ایس پی گلبہار کے ذمہ دار متین اور اظہر عرف سیاں کی ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیے گئے تھے ان دنوں ملزمان نے مندرجہ بالا سیاسی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے مکمل طور پر ریکی کی اور انہیں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے چند افراد کی جانب سے کراچی میں اسلحہ فراہم کردیا گیا تھا جو کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد کیا گیا ہے ۔‎



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…