منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

مجھے ہراساں کیاجارہاہے،احمد چیمہ کی اہلیہ نے نیب کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئیں، سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) آشیانہ اقبال سکینڈل میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ نے نیب میں طلبی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کاظم رضا شمسی اورجسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صائمہ چیمہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں صائمہ احد چیمہ اور ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ

پیش ہوئے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا مبینہ فراڈ سے کوئی تعلق نہیں، حکام آئے روز طلب کر کے نیب آفس میں بٹھائے رکھتے ہیں، انہیں نیب میں پیش ہونے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد چیمہ نے استدعا کی کہ عدالت نیب کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکے، نیب کو انکے خلاف شکایات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دے۔جس پر فاضل عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…