بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا تعلق کس خاندان سے نکلا؟ شہبازشریف کے شدید تحفظات،اعلیٰ حکام سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 17  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کو تبدیل کرنے کے لئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ان تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کا تعلق ضلع منڈی بہائوالدین اور گوندل خاندان سے ہے اور ان کے قریبی رشتہ دار پاکستان تحریک انصاف کے نہ صرف ٹکٹ ہولڈرز ہیں بلکہ وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سے

عداوت جیسا ماحول رکھتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اس فیملی اور اس کے بیک گرائونڈ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی پولیس آفیسر کو اڈیالہ جیل میں تعینات نہ کیا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کو بہت جلد ملتان ، میانوالی یا بھکر میں لگائے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے شہبازشریف کی جانب سے نگران حکومت کو ایک خط  بھی لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے نوازشریف کیلئے اڈیالہ جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…