منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف اور مریم نواز کو انگریزوں کے قانون کے تحت جیل میں سپر کلاس فراہم کردی گئی،کون کون سے مراعات حاصل ہوگئیں؟ افسوسناک انکشافات

datetime 17  جولائی  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک رکھنے کی قانونی اجازت موجود ہے اور ایسے قوانین کوماضی کی حکومتوں نے نہ ختم کیا او رنہ ہی ترامیم کیں جس کے نتیجہ میں جیلوں میں بھی امرا‘ء قیدیوں کے لئے لگژری سہولیات موجود ہیں جبکہ غریب قیدیوں کیلئے درد ناک عذاب موجود ہے۔ پنجاب میں جیلوں میں قیدیوں سے سلوک رکھنے بارے چار عدد قانون ہیں جو جیل ایکٹ 1894 جو انگریزوں نے بنایا تھا ۔

پنجاب برسٹال ایکٹ 1926 یہ بھی انگریزوں کا بناا ہوا قانون اور گڈ کنڈکٹ آف پرسنینریز ایکٹ 1926 جبکہ جیل کے قانون 1978 ء ان چاروں قوانین میں جیل کے اندر قیدیوں کو مختلف کلاس میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر کلاس کو اس کے مطابق سہولیات دی جاتی ہیں۔ جیل قوانین کے مطابق جو قیدی گریجویٹ ہو یا ایک سو ایکڑ بارانی یا 50 ایکڑ نہری زمین کا مالک ہو تو اس قیدی کو جیل میں سپر کلاس کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ایسے قیدی جو انکم ٹیکس خاطر خواہ ادا کرتا ہو اسے بھی جیل میں اعلیٰ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ امراء طبقہ سے تعلق رکھنے والے قیدی اربوں روپے کی چوری کرتے ہیں جبکہ جیل میں انہیں سپر کلاس دی جاتی ہے جبکہ غریب قیدی گائے اور بھینس چوری میں ملوث ہوتے ہیں اور انہیں جیل میں انتہائی ناقص سہولیات دی جاتی ہیں قانون کے مطابق جیل میں امراء اور غرباء میں فرق رکھا جاتا ہے ۔ پاکستان کی جیلوں میں 46705 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ اب جیلوں میں 80169 قیدی موجود ہیں اس گنجان آبادی سے عام قیدی بیرکوں میں سو بھی نہیں سکتا جو کہ غیر انسانی عمل ہے جبکہ امراء قیدیوں کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہوتی ہیں۔ مریم نواز اور نواز شریف کو انگریز کے بنائے ہوئے قانون کے تحت سپر کلاس سہولیات دی گئی ہیں اور انہیں پرتعیش کھانے دیئے جارہے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…