جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

10 سال پہلے ڈالر کتنے روپے کا تھا آج 130 پر پہنچ گیا ہے،عمران خان کے افسوسناک انکشافات، بڑا اعلان کردیا

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، قوم قرض لے کر غریب ہو رہی ہے، روپے کی قدر کم ہونے سے قوم پر ایک ہزار ارب روپے کا قرض بڑھ گیا ہے،10 سال پہلے ڈالر 60 روپے کا تھا آج 130 پر پہنچ گیا ہے، بجلی کی قیمت 400 فیصد بڑھ گئی ہے،گیس 573 روپے فی یونٹ ہے،

پانچ سالوں میں پی آئی اے، واپڈا، سٹیل ملز اور ریلوے میں 3600 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،اقتدار میں آکر ملک کے نظام کو ٹھیک کرینگے ،عوام الیکشن میں نظریئے کو ووٹ دیں،پی ٹی آئی کے آزاد کھڑے ہونے والے لوگ پارٹی اور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔پیر کو میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیرونی قرضہ ہے، پاکستان میں ٹیکس سے جو پیسہ اکٹھا ہوتا ہے وہ قومی خزانے میں نہیں جاتا بلکہ چوری ہوتا ہے، اس لئے قوم قرض لے کر غریب ہو رہی ہے،ہم قرض کی قسطیں واپس کرنے کیلئے ٹیکس لگا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر جو 10 سال پہلے 60 روپے کا تھا آج 130 پر پہنچ گیا ہے، روپے کی قدر کم ہونے سے قوم پر ایک ہزار ارب روپے کا قرض بڑھ گیا ہے، قرضے واپس کرنے کیلئے ٹیکس لگے گا جس سے مہنگائی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،یہ لوگ یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں ،ان کے بچے اربوں پتی ہیں، پوچھو پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں بچے برطانیہ کے شہری ہیں وہ جوابدہ نہیں۔عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ پیسہ چوری ہے ،جب ملک کا وزیراعظم اور وزیر خزانہ چوری کرتے ہیں تو یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ’بلی کو دودھ کی رکھوالی پر لگا دیاہو‘ اور اس کی قیمت پھر عوام ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بجلی کی قیمت 400 فیصد بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آدھی بجلی تیل سے بنتی ہے ، نوازشریف کے پانچ سال میں دنیا میں تیل کی قیمتیں نیچے آئیں لیکن اس کے باوجود بجلی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال پہلے گیس 150 روپے یونٹ پر تھی جو آج 573 روپے فی یونٹ ہے، ان سالوں میں گیس کہاں گئی، جب بجلی گیس کی قیمت بڑھتی ہے تو عوام کے پاس پیسہ کم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آنیوالے الیکشن میں جب (ن) لیگ والے ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے پوچھنا کہ وہ 10 سال سے پنجاب میں ہیں، پانچ سال سے وفاق میں ہو، ایک چیز اور ادارہ تو بتائیں جو انہوں نے ٹھیک کیا ہو۔انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں پی آئی اے، واپڈا، سٹیل ملز اور ریلوے میں 3600 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، یہ نقصان عوام کا نقصان ہے جو ان حکمرانوں نے کیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ الیکشن میں نظریئے کو ووٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد کھڑے ہونے والے لوگ اپنی پارٹی اور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ آزاد امیدوار کچھ نہیں کر سکتا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت بنا کر ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے، آزاد امیدوار کیسے ملک کا فائدہ کر سکتا ہے، وہ اپنا فائدہ کر سکتا ہے کیونکہ وہ منتخب ہو کر اپنے آپ کو نیلام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا فائدہ صرف سیاسی جماعت ہی کر سکتی ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ملک کے

نظام کو ٹھیک کرے گی جس میں عوام کا فائدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں کسان پسا ہے لیکن ہم حکومت میں آکر زراعت کے شعبے کو ٹھیک کر سکتے ہیں، حکومت اپنے کسانوں کی دیکھ بھال کرتی ہے لیکن یہاں ان لوگوں نے کسانوں کا قتل کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ارب 18 کروڑ درخت اگائے جبکہ یہاں ان لوگوں نے جنگل تباہ کر دیا، ہم آنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئے جنگلات بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…