اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ شالیما ر کے علا قوں ایف الیو ن اور دربا ر سید مزمل شاہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ16 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں 150سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،
پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے کاتھا نہ شالیمار کے علا قوں ایف الیو ن اور دربا ر سید مزمل شاہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن، پولیس نے 16 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں،150سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا، حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے ۔ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ بادنجیب الر حمان بگو ی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کریں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔ اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ شالیما ر کے علا قوں ایف الیو ن اور دربا ر سید مزمل شاہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ16 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں 150سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا۔