پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

آصف زرداری ،فریال تالپور کو ملنے والی سہولت نواز شریف، مریم نوازکو بھی دی جائے،ن لیگ نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی )سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ،صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔اپیلیں خواجہ حارث اورامجد پرویز نے دائر کیں۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو دو مختلف شیڈول کے تحت دس برس اور ایک برس،

مریم نواز کو سات برس اور ایک برس جبکہ کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ایک برس قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔اپیل میں کہا گیا احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے سے پورے نہیں کیے اور عجلت میں فیصلہ سنایا گیا ہے ۔ آئین کہ آرٹیکل 10 اے میں کسی بھی ملزم کو فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہوتا ہے جس سے انہیں محروم رکھا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ محض مفروضوں کی بنیاد پر ان کے موکلوں کو سزا سنائی گئی ہے۔اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ ایون فیلڈ کے فیصلے میں قید،جرمانے، نااہلی اور جائیداد قرقی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں احتساب عدالت کے جج اور نیب کو فریق بنایا گیاہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست میں احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کا فیصلہ ہونے تک نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ضمانت پر رہا کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سینئر قانون دانوں اور سابق چیف جسٹس صاحبان نے احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کو کمزورقرار دیا ہے اور اس غیر منصفانہ فیصلے پر انگلیاں اٹھائیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں قیاس آرائیاں اور سنی سنائی باتیں تھیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سزا سنائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ جو سہولت آصف زرداری اور فریال تالپور کو دی گئی ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور یہ سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے اسی بنیاد پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو سہولت عطا کی گئی ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملنے والی سہولت نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور قمرالسلام راجہ کو بھی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ قمرالسلام راجہ کے ساتھ ناانصافی چوہدری نثار کے حق میں ہوئی ہے۔اس موقع پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں بلکہ قانون سے متصادم ہے، فیصلے کو کالعدم قرار دیاجانا انصاف کے مطابق ہوگا۔امجد پرویز کے مطابق ہمارا کیس بہت مضبوط اور میرٹ پر ہے اور ہم ریلیف ملنے کی امید رکھنے میں حق بجانب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…