بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نجم شاہ اور احد چیمہ نے شہبازشریف کو ڈبو دیا، اربوں روپے کی کرپشن کی تصدیق،نیب حکام کو کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب توانائی منصوبوں میں مبینہ 25 ارب روپے کی مبینہ کرپشن پر (آج) نیب حکام کو جوابات داخل کرائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے شہباز شریف کو توانائی کے منصوبوں میں مبینہ 25 ارب روپے کی کرپشن پر طلب کر رکھاہے۔ شہباز شریف کے علاوہ دیگر ملزموں میں اعلیٰ افسر نجم شاہ‘ احد چیمہ‘ بدر منیر‘ محمد امجد‘ سید رضا علی زیدی وغیرہ شامل ہیں۔

نیب حکام کی طرف سے ان منصوبوں میں کی جانے والی تحقیقات میں کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب میں توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 9 کمپنیاں بنائی تھیں اور ان کمپنیوں پر کرپٹ افسران کو تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ شہباز شریف نے توانائی کمپنیوں میں پنجاب انرجی ھولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ ‘ قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی‘ پنئجاب تھرمل پاور کمپنی‘ قائد اعظم ہائیڈرل پاور کمپنی‘ پنجاب کول پاور کمپنی‘ پنجاب رنیو ایبل انرجی کمپنی‘ قائد اعظم ونڈ پاور کمپنی شامل ہیں ان کمپنیوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن پر شہباز شریف حکام کو جواب دیں گے۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے جرمن کمپنی کو کنسلٹنٹ کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر دے کر آٹھ کروڑ 27 لاکھ ادا کئے ۔ جرمن کمپنی 8/2 کا کنٹری صدر بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر بھی تھا جو قانون کے مطابق کنسلٹنسی کا ٹھیکہ نہیں لے سکتا تھا۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑون روپے کی قیمتی گاڑیاں وزارت انرجی کے حکام کو دی تھیں جبکہ افسران کو غیر قانونی طریقہ سے بونس کے نام پر 33 ملین ادا کئے۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ سیاسی ورکروں کو بھرتی کرکے 6 کروڑ 35 لاکھ ادا کئے جبکہ آئی ایل ایف کمپنی کو چار کروڑ مفت مین ادا کردیئے۔ شہباز شریف بھاری سود پر بینک آف پنجاب سے 12 ارب روپے کا قرضہ لیا اور دو ارب زائد سود ادا کردیا۔

شہباز شریف کے جرم کمپنی TBEA کو 53 کروڑ روپے غیر قانونی طریقہ سے ادا کئے جن کے ثبوت سامنے آگئے ہیں جکہ اسی کمپنی کو انجینئرنگ ڈیزائن کا ٹھیکہ قواعد کے برعکس دے کر دو ارب روپے مزید ادا کردیئے۔ فنانس منیجر پر ڈیڑھ کروڑ کی نوازش کی جبکہ پرانا فرنیچر خرید کر ڈیڑھ کروڑ کا نقصان کیا۔ قائد اعظم سولر پاور کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ مفت میں ادا کردیئے جبکہ قائد اعم سولر پاور منصوبہ کا ٹیرف مقرر غلط کرنے سے 40 کروڑ کا نقصان کیا

سابق سی ای او کو گریجویٹی فنڈز کے نام پر 73 لاکھ غیر قانونی ادا کردیئے جبکہ فیصل آباد کارڈڈیلر سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں خرید لیں ۔ جرمن کمپنی TBEA کو انجینئرنگ EPC کا ٹھیکہ دے کر 21 ارب روپے کی مالی بدعنوانی کے مرتکب قرار دیئے گئے ہیں جبکہ سولر پینل کی تنصیب کے نام پر 7 ارب 89 کروڑ روپے کی مالی بدعنوانی کی گئی ہے جبکہ جرمن کمپنی ٹی بی ای اے سے نقصانات کے 30 کروڑ بھی ریکور نہیں کئے گئے۔ نجی کمپنی سے بجلی بل کی مد میں 1 ارب 6 کروڑ کی مالی بدعنوانی کی گئی تھی جبکہ انجینئرنگ کام مین تکنیکی غلطی کرنے پر جرمن کمپنی سے 1 ارب 30 کروڑ وصول ہی نہیں کئے گئے تھے۔ منوصبہ کو بروقت نہ مکمل کرنے سے کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

سولر پاورمنصوبہ کی کنسلٹنسی کا دوبارہ ٹھیکہ انجینئرنگ سروس کمپنی کو 8 کروڑ 27 لاکھ کا دیا گیا جس سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان ہوا۔ نجی کمپنی کو انشورنس کے نام پر 13 کروڑ کا فائدہ دینے کا الزام ہے۔ جرمن کمپنی کو سیلز ٹیکس کی مد میں 2 ارب 34 کروڑ کا فائدہ دینے کا الزام ہے جبکہ غیر ملکی انجینئرنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کے نام پر سات ارب 38 کروڑ لوٹنے کا الزام ہے جبکہ کمپنی سے نقصانات کی مد میں 17 کروڑ کی عدم وصولی کا بھی الزام ہے۔ ٹی پی ای اے کمپنی کی طرف سے مانیٹرنگ سسٹم کی عدم تنصیب سے دو کروڑ کا نقصان معاف کرنے کا الزام ہے جبکہ وکلاء کو غیر قانونی طریقہ سے 3 کروڑ 70 لاکھ اضافی دینے کا الام ہے منصوبہ کے افتتاح پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا الزام ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…