منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ کے اہم رہنما پر حملہ،مسجد کے میناروں سے بھی پتھراؤ کیاگیا،حملہ آوروں نے ایسی ’’وردی‘‘ پہن رکھی تھی کہ تصویردیکھ کر پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہو ر (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 کے امیدوار ایاز صادق نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا ہے کہ پولیس نے ان کی گاڑی پر دھاوا بول دیا۔ اتوار کو ایاز صادق نے اپنی ٹوئیٹ میں دعوی کیا کہ پولیس نے نہ صرف ان کی گاڑی پر دھاوا بول دیا،

بلکہ قریبی مسجد کے میناروں سے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھر ا ؤ بھی کیا گیا۔ساتھ ہی ایاز صادق نے اپنی ٹوئیٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی گاڑی میں ساتھیوں سمیت سوار دکھائی دیے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی گاڑی کے پیچھے بھی کئی گاڑیاں ہیں، جب کہ تصویر میں پولیس اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ رات کے وقت میں کھینچی گئی، جب کہ تصویر میں لیگی رہنما کی گاڑی کے قریب ایک موٹر سائیکل کو بھی ٹوٹی ہوئی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں جن پولیس اہلکاروں کو دکھایا گیا ہے، انہوں نے لاہور پولیس کی پرانی وردی پہن رکھی ہے، جب کہ پنجاب پولیس کا یونیفارم ڈیڑھ سال قبل ہی تبدیل کردیا گیا تھا۔ایاز صادق کی اس تصویر کو ڈیڑھ ہزار سے زائد بار ری ٹوئیٹ کیا گیا، جب کہ اس پر متعدد افراد نے کمنٹس بھی کیے۔ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 کے امیدوار ایاز صادق نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا ہے کہ پولیس نے ان کی گاڑی پر دھاوا بول دیا۔ اتوار کو ایاز صادق نے اپنی ٹوئیٹ میں دعوی کیا کہ پولیس نے نہ صرف ان کی گاڑی پر دھاوا بول دیا، بلکہ قریبی مسجد کے میناروں سے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھر ا ؤ بھی کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…