راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) رائے ونڈ سے سامان سے بھرے پانچ بیگ اڈیالہ جیل بھجوائے گئے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ کے وی آئی پی مہمانوں کے لیے رائے ونڈ سے پانچ بیگ بھجوائے گئے، میاں نواز شریف کے لیے قرآن مجید، چار تولیے اور ایک جوڑا سوٹ ہی اندر بھجوایا گیا، باقی سامان اندر بھجوانے کی اجازت نہیں دی گئی، اڈیالہ جیل میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کا پرائیویٹ سٹاف یہ سامان لے کر پہنچا،
گاڑی میں سامان سے بھرے ہوئے بیگ تھے مگر سارے سامان کو جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، ان پانچوں بیگز میں دونوں باپ بیٹی کے لیے سامان تھا، یہ بیگ دن ایک سے دو بجے کے درمیان اڈیالہ جیل کے سامنے پہنچا دیے گئے تھے لیکن ابھی تک انہیں اندر لے جانے کی اجازت نہیں ملی ہے، رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کی خصوصی درخواست پر چار تولیے ، ایک کپڑوں کا جوڑا اور قرآن پاک جیل کے اندر لے جایا گیا، جیل حکام کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کے لیے باہر سے کھانے آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیگی رہنما چوہدری تنویر کے گھر سے کھانا تیار ہو کر آیا تھا لیکن یہ کنفرم نہیں ہو سکا ہے کہ وہ نواز شریف تک پہنچا ہے یا نہیں پہنچا۔ ابھی تک اس سامان کو واپس نہیں بھجوایا گیا ہے اس سامان میں مریم نواز اور نواز شریف کا بستر بھی ہے ان کے کپڑے، ٹوتھ پیسٹ اور خاص طور پر الائچیاں بھی شامل ہیں جو نواز شریف بہت ہی پسند کرتے ہیں، اس کے علاوہ بھی کھانے پینے کا سامان بھی موجود ہے۔ رائے ونڈ سے سامان سے بھرے پانچ بیگ اڈیالہ جیل بھجوائے گئے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ کے وی آئی پی مہمانوں کے لیے رائے ونڈ سے پانچ بیگ بھجوائے گئے، میاں نواز شریف کے لیے قرآن مجید، چار تولیے اور ایک جوڑا سوٹ ہی اندر بھجوایا گیا، باقی سامان اندر بھجوانے کی اجازت نہیں دی گئی