پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف نے بڑے بھائی کو “نواز تیرے جانثار، سب فرار، سب فرار” کا پیغام دیا، نواز شریف،مریم اڈیالہ پہنچ گئے، شہباز شریف چیئرنگ کراس پر بھنگڑوں سے لطف اندوز ہوتے رہے،سنگین الزامات عائد

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف اور انکی صاحبزادی ابوظبہی سے آکر اڈیالہ پہنچ گئے، شہباز شریف چیئرنگ کراس پر بھنگڑوں سے لطف اندوز ہوتے رہے،

شہباز شریف نے کل بڑے بھائی کو “نواز تیرے جانثار، سب فرار، سب فرار” کا پیغام دیا،ایون فیلڈ کے بعد العزیزیہ اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں بھی شریفوں کا مزید گھناؤنا چہرہ سامنے آنے کو ہے۔ہفتہ کو شہباز شریف کی پریس کانفرنس پرتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس کل لاہور میں پیش آنے والی خفت مٹانے کی کوشش ہے۔قوم خصوصاً اہل لاہور نے کل “چوروں” کی حمایت میں رچائے گئے تماشے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔نواز شریف اور انکی صاحبزادی ابوظبہی سے آکر اڈیالہ پہنچ گئے، شہباز شریف چیئرنگ کراس پر بھنگڑوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔شہباز شریف دھونس، لالچ، ترغیب اور دھمکیوں کے باوجود پوری ملک سے چار ہزار افراد اکٹھے نہیں کر سکے۔شہباز شریف نے کل بڑے بھائی کو “نواز تیرے جانثار، سب فرار، سب فرار” کا پیغام دیا۔انتخابی نتائج کے بارے میں شہباز شریف کی گفتگو شکست کا یقین چھپانے کو کوشش ہے۔ملک میں پہلی مرتبہ شفاف انتخابات کے آثار پیدا ہوئے ہیں تو شہباز شریف نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے۔ہمیشہ ایمپائرز ساتھ ملاکر کھیلنے والے اب میدان میں اترنے سے پہلے ہی گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ایون فیلڈ کے بعد العزیزیہ اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں بھی شریفوں کا مزید گھناؤنا چہرہ سامنے آنے کو ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…