حیدر آباد(نیوز ڈیسک )سیکریٹری اطلاعات پی پی پی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نگران حکومت دہشتگردودں کے بجائے سیاستدانوں کو روکتی پھر رہی ہے، نگرانوں کی جانبداری نے عام انتخابات کو متنازعہ بنا دیا ہے،اگر الیکشن کمیشن خاموش رہا اور نگران من مانی کرتے رہے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں،انتخابات کے من پسند نتائج وفاق پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے۔
ہفتہ کو سیکریٹری اطلاعات پی پی پی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہا کہ نگرانوں کی جانبداری نے عام انتخابات کو متنازعہ بنا دیا ہے،نگران انتظامیہ کے تمام انتظامات خفیہ قاف لیگ کو انتخابات جتوانے کیلئے ہیں۔نگران دہشتگردودں کے بجائے سیاستدانوں کو روکتے پھر رہے ہیں۔چیئرمن بلاول بھٹو کو پہلے سڑکوں پر روکا گیا اب ان کا جہاز بھی روکا جا رہا ہے۔تمام سیکیورٹی اور سیکیورٹی کلیئرنس نام نہاد سیاستدان کیلئے ہیں۔نگرانوں کی جانبداری پر الیکشن کمیشن کی خاموشی بھی سوالیہ ہے۔یہ کیسے انتخابات ہیں جن میں سیاسی جماعتوں کو مسلسل روکا جا رہا ہے۔لگتا ہے نگران پہلے بنائے گئے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نگران الیکشن انجنیئر کر رہے ہیں اور دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں۔نگران انتظامیہ دہشتگردوں کو روکے سیاستدانوں کو پتا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔اگر الیکشن کمیشن خاموش رہا اور نگران من مانی کرتے رہے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔انتخابات کے من پسند نتائج وفاق پاکستان کے خلاف گھری سازش ہے۔چیئرمن بلاول بھٹو کو پہلے سڑکوں پر روکا گیا اب ان کا جہاز بھی روکا جا رہا ہے۔تمام سیکیورٹی اور سیکیورٹی کلیئرنس نام نہاد سیاستدان کیلئے ہیں۔نگرانوں کی جانبداری پر الیکشن کمیشن کی خاموشی بھی سوالیہ ہے۔یہ کیسے انتخابات ہیں جن میں سیاسی جماعتوں کو مسلسل روکا جا رہا ہے۔لگتا ہے نگران پہلے بنائے گئے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نگران الیکشن انجنیئر کر رہے ہیں اور دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں۔نگران انتظامیہ دہشتگردوں کو روکے سیاستدانوں کو پتا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔