ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کے استقبال کو حج سے بڑاکام کہنے پر رانا ثنا اللہ کیخلاف فتویٰ آ گیا

datetime 14  جولائی  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے استقبال کو حج سے بڑاکام کہنے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف فتویٰ آ گیا۔جامعہ بنوریہ کے سربراہ مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے بیان دے کر اسلام کا مذاق اڑایا ہے ،راناثنا اللہ کا بیان کسی صورت قابل معافی نہیں۔تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روزکہا تھا کہ نواز شریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے۔اس بیان پر علما اور عوام کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

مفتی زبیر کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کا بیان ناجائز اور حرام ہے۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے استقبال کو حج سے ملانا جاہلیت کی نشانی ہے۔مفتی زبیر کا مزید کہنا تھا کہ میں رانا ثنا اللہ کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں۔دوسری جانب جامعہ بنوریہ کراچی کے سربراہ مفتی نعیم نے رانا ثنا اللہ کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے انکے عمل کو ناقابل معافی قرار دے دیا۔جامعہ بنوریہ کے سربراہ مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے بیان دے کر اسلام کا مذاق اڑایا ہے ،راناثنا اللہ کا بیان کسی صورت قابل معافی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…