ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

نگران حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے، ن لیگ کی قیادت سے مذاکرات کا اعلان، بڑی اپیل کر دی

datetime 13  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے، ن لیگ کی قیادت سے مذاکرات کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ن لیگ کی قیادت کیساتھ رابطے میں ہیں۔ شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت تک

فورس استعمال نہیں کریگی جب تک توڑ پھوڑ یا نقص امن کا خطرہ نہ ہو۔ شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ موبائل سروس اس لئے بند کی ہے کہ دہشتگرد کسی بھی قسم کی کوئی خطرناک کارروائی نہ کر سکیں کیونکہ دھماکوں وغیرہ میں اس موبائل وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ ہم یقین دلانا چاہتے ہیں کہ نگران حکومت غیر جانبدار ہے اور ہمارے اقدامات کا مقصد صرف قانون پر عملدرآمد کروانا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کیساتھ بھی مکمل رابطے میں ہیں۔ شوکت جاوید نے اس موقع پر کہا لاہور عبداللہ گل انٹرچینج سے آگے کسی نے جانے کی کوشش کی تو پھرقانون حرکت میں آئے گا۔ ن لیگ کی جانب سے ریلی کی اجازت حاصل نہیں کی گئی اور انتظامیہ اور حکومت نے اس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ تمام راستے کھول دئیے گئے ہیں قانون صرف خلاف ورزی پر حرکت میں آئے گا۔ اس موقع پر وہاں موجود صوبائی وزیر خزانہ اینڈ ٹیکسیشن حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ ماڈل ٹائون جیسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔ اس موقع پر شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ پکڑ دھکڑ صرف نچلی سطح پرکی گئی ہے اور صرف کارکنوں کو پکڑا گیا ہے جن کو لاہور ہائیکورٹ کے آج کے فیصلے کی روشنی میں چھوڑدیا جائے گا۔صوبائی وزیر خزانہ اینڈ ٹیکسیشن حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ ماڈل ٹائون جیسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…