منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

افغانستان کا تنازعہ،پاکستان ٗ روس ٗ چین اور ایرا ن ایک ہوگئے ، انٹیلی جنس سربراہوں کا اسلام آباد میں اہم ترین اجلاس،اہم ترین فیصلے،امریکہ اور افغانستان ششدر

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چاروں ممالک کے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کے اجلاس میں افغانستان سے داعش کے خاتمے کیلئے مل کر کوششوں پر اتفاق کر لیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان سے داعش کے خاتمے کیلئے پاکستان، روس، چین، اور ایران نے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں چاروں ممالک کے کے انٹیلی جنس ادارروں کے سربراہوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں انسدادِ دہشت گردی میں

تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور افغانستان کی صورتحال کا بھی خصوصی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروپوں سے درپیش خطرات پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تمام شرکا نے مل کر داعش کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا اور واضح کیا کہ چاروں ممالک میں تعاون کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، افغانستان میں داعش کی موجودگی اجلاس بلانے کی فوری وجہ بنی۔اجلاس میں شام اور عراق سے داعش کے دہشت گردوں کی افغانستان آمد روکنے کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں روس کی خفیہ ایجنسی کی نمائندگی سرگئی نرشکن نے کی۔روسی خفیہ ایجنسی کی معلومات کے مطابق داعش کے 10 ہزار دہشت گرد افغانستان کے 9 صوبوں میں فعال ہیں جن علاقوں میں افغان حکومت کی عملداری نہیں، وہاں دہشت گردوں کی مضبوط اور محفوظ پناہ گاہیں ہیں تاہم افغان حکام کا موقف ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کی کل تعداد 2 ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔ اجلاس میں ایران نے بھی داعش کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر تحفظات کا اظہار کیاذرائع کے مطابق افغانستان میں موجود داعش برانچ صوبہ خراسان کہلاتی ہے جو مسلسل خود کش حملے کروا رہی ہے اور پاکستان میں بھی خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…