نارووال(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے،اب پاکستان کے عوام میں شعور بیدار ہو گیا ہے قانون کی بالادستی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانیوالوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں۔جمعرات کو نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پچیس جولائی کو باہر نکلے،
شریف خاندان تیس سال سے پنجاب میں حکومت کر رہا ہے یہ لاہور میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں انکا علاج ہو سکے۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف ڈرامے باز ، نواز شریف نے تین سو ارب روپے چوری کئے اور اب نواز شریف نے کارکنوں کو ایئرپورٹ پہنچنے کا کہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانیوالوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں،بیوقوف لوگ نواز شریف کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا لیگی کارکن قوم کا پیسہ چوری کرنے والے کا استقبال کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اچھے اور برے کی تمیز رکھنے والے ایک قوم کی مانند ہیں اخلاقیات ہی قوم کو اوپر لے کر جاتی ہیں جس قوم میں انصاف ہو وہ آگے بڑھتی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے،اب پاکستان کے عوام میں شعور بیدار ہو گیا ہے قانون کی بالادستی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانیوالوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں۔جمعرات کو نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پچیس جولائی کو باہر نکلے، شریف خاندان تیس سال سے پنجاب میں حکومت کر رہا ہے یہ لاہور میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں انکا علاج ہو سکے۔