جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کے ایک نہیں بلکہ 5 ناجائز بچے، سب سے بڑے بچے کی عمر 34 سال ہے اور اس کی ماں کون ہے؟ ریحام خان نے حدیں پار کر لیں، انتہائی شرمناک دعوے

datetime 12  جولائی  2018 |

نوٹ: یہ خبر ریحام خان کی کتاب کے اقتباسات سے جاری کی جا رہی ہے، کتاب کی زبان ایسی ہے کہ ہماری معاشرتی اقدار اس قسم کی زبان کی اجازت نہیں دیتیں، ادارہ ایسی زبان کو حذف کرکے خبریں دینے کی کوشش کر رہا ہے اور بطور ادارہ ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کتاب نہیں لکھی جانی چاہیے تھی اور اگر لکھنی ہی تھی تو اس قسم کے نجی واقعات اور ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔ یہ تمام الزامات ریحام خان عائد کر رہی ہیں اور ان کی تصدیق یا تردید کرنا متعلقہ شخصیات پر ہے اور ہمارے ادارے کا اس سارے مواد سے کوئی تعلق نہیں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی منظر عام پر آنے والی کتاب میں انتہائی شرمناک دعویٰ کیا ہے انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ایک بار ہم عمران خان کی ناجائز بیٹی ٹیریان کے بارے میں بات کر رہے تھے، ریحام نے لکھا کہ عمران نے بتایا کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں سے زیادہ ٹیریان سے بات کرتے ہیں۔ عمران خان نے مجھے ٹیریان کی جانب سے کیے گئے ٹیکسٹ میسج بھی دکھائے، ریحام خان لکھتی ہیں کہ ان سے میں نے یہ نتیجہ نکالا کہ وہ بہت حساس اور سمجھ دار لڑکی ہے اور عمران خان کو باقی فیملی کی نسبت سب سے بہتر مشورے دیتی ہے۔ ریحام خان نے لکھا کہ ایک میسج میں ٹیریان نے عمران خان کو کہا تھا کہ آپ سلیمان کی بچگانہ ڈیمانڈز کو نظرانداز کر دیا کریں اور اس کی جذباتی بلیک میلنگ میں نہ آیا کریں، سلیمان وقت کے ساتھ ساتھ سمجھ دار ہو جائے گا۔ ریحام خان نے لکھا کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ سلیمان ٹیریان کو قبول نہیں کرتا تھا، سلیمان کو ٹیریان کو قبول کرنے میں 10سال لگے۔ ریحام نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ جب ہم ٹیریان کے بارے میں بات کر رہے تھے تو عمران خان نے مسکراتے ہوئے شرارتی انداز میں کہا کہ یہ اکیلی نہیں ایسے پانچ ہیں، ریحام خان نے لکھا کہ میں نے حیران ہو کر کہا کہ کیا پانچ؟ اس کے جواب میں عمران خان مسکراتے ہوئے کہا کہ بچے۔

ریحام خان لکھتی ہیں کہ میں نے عمران خان کو کہا کہ کیا تمہارے یہ پانچوں ناجائز بچے ہیں اور تمہیں کیسے معلوم کہ وہ تمہارے بچے ہیں، جس کے جواب میں عمران نے بتایا کہ ان کی ماؤں نے مجھے بتایا ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ کیا یہ تمام سفید فام ہیں، عمران نے جواب میں کہا کہ نہیں، کچھ بھارت کے بھی ہیں۔ ریحام خان نے لکھا کہ عمران خان نے بتایا کہ میرے بھارتی ناجائز بچوں میں سب سے بڑے کی عمر 34 سال ہے۔

ریحام نے لکھا کہ یہ تمام باتیں سن کر میں سکتے میں آ گئی، میں نے پوچھا کہ عمران یہ کیسے ہو سکتا ہے، اس لڑکے کی ماں نے کیوں نہیں بتایا کہ وہ تمہارے بچے کی ماں بن گئی ہے؟ جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس کی شادی کو عرصہ ہو گیا تھا لیکن وہ حاملہ نہیں ہو سکی تھی وہ میرے بچے کی ماں بن کر انتہائی خوش تھی۔ ریحام لکھتی ہیں کہ عمران نے کہا کہ اس نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں اسے خفیہ رکھوں گی اور تم بھی اسے خفیہ رکھنا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…