اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

ن لیگ کو بڑا جھٹکا،سزا یافتہ نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائیرڈ صفدر کی میڈیا کوریج روکنے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 12  جولائی  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) سزا یافتہ نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائیرڈ صفدر کی میڈیا کوریج روکنے کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا گیا خط میں نواز شریف سمیت دیگر مجرموں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق خط جوڈیشل ایکٹویزم پینل نامی تنظیم کی جانب سے لکھا گیا خط کی کاپی الیکشن کمشن۔پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوائی گئی ہے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی میڈیا اخبارات اور سوشل میڈیا پر

پذیرائی کی جارہی ہے خط میں قانونی نقطہ اٹھایا گیا ہے کہ سزا یافتہ مجرموں کی میڈیا پر تشہیر آئین کے آرٹیکل 9۔17۔ 19 کی خلاف ورزی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سمیت دیگر مجرموں کی مثبت تشہیر آئین اور قانون کے منشا کی خلاف ورزی ہے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا الیکشن کمشن پریس کونسل آف پاکستان نواز شریف سمیت دیگر مجرموں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرے خط میں استدعا کی گئی ہے مجرموں کی تشہیر نہ روکی گئی تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…