پشاور(نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سے والہانہ محبت دوسگے بھائیوں کوموت کی طرف کھینچ لے لائی بھتیجوں کی موت کاصدمہ برداشت نہ ہونے پر چچا بھی دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔سانحہ یکہ توت میں ایک ایسابدقسمت خاندان بھی تھاجس کے دوسگے بھائی اور ایک چچاموت کی آغوش میں چلے گئے ،
چوک یاد گارکادکاندارمحمدحسین عرف کالے کاعوامی نیشنل پارٹی اور اسکے مرکزی رہنماغلام احمدبلورکیساتھ والہانہ لگاؤتھااس لئے وہ پارٹی کی ہرتقریب میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتاتھا پارٹی کے ساتھ دلی محبت ہی تھی جواسے جائے وقعہ کھینچ لے لائی محمدحسین کے ہمراہ اس کاچھوٹابھائی خالد حسین اور چچامسافربھی تھے عینی شاہدین کے مطابق محمدحسین انتخابی امیدواربیرسٹرہارون بلورسے ہاتھ ملانے کیلئے اس کی طرف بڑھااورمصافحہ کرنے کے بعد اسکے ساتھ پیدل چل رہاتھا کہ خودکش دھماکے کی نذر ہو گیا دھماکے میں محمد حسین، بھائی خالد حسین موقع پر ہی شہید ہوئے جب کہ بھتیجوں کی مدت کاصدمہ برداشت نہ ہونے پر چچامسافر حرکت قلب بندہوجانے سے انتقال کر گیا محمد حسین نے بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا جبکہ خالدنے بیوہ اورایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے گزشتہ روز ایک سال تین جنازے اٹھنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی سے والہانہ محبت دوسگے بھائیوں کوموت کی طرف کھینچ لے لائی بھتیجوں کی موت کاصدمہ برداشت نہ ہونے پر چچا بھی دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔سانحہ یکہ توت میں ایک ایسابدقسمت خاندان بھی تھاجس کے دوسگے بھائی اور ایک چچاموت کی آغوش میں چلے گئے ، چوک یاد گارکادکاندارمحمدحسین عرف کالے کاعوامی نیشنل پارٹی اور اسکے مرکزی رہنماغلام احمدبلورکیساتھ والہانہ لگاؤتھااس لئے وہ پارٹی کی ہرتقریب میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتاتھا