اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی دوسری جماعتوں سے متعلق ٹی وی چینلز پر گمراہ کن اشتہاری مہم، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیمرا کو ٹی وی چینلز پر تحریک انصاف کی اشتہاری مہم رکوانے کا حکم دیدیا ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسری جماعتوں سے متعلق ٹی وی چینلز پر
گمراہ کن اشتہاری مہم چلانے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ پیمراہ کو تحریک انصاف کی دوسری جماعتوں سے متعلق گمراہ کن اشتہاری مہم کو رکوانے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کو تحریک انصاف کی اشتہاری مہم روکنے کا حکم دیدیا ہے۔ پیمراکی جانب سے ٹی وی چینلز کو تنبیہہ جاری کی گئی ہے جس میں انہیں نامناسب الفاظ پر مشتمل سیاسی تشہیری مہمات نہ چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی فوری طور پر گمراہ کن پیڈ اشتہاری مہم روکے۔الیکشن کمیشن نے دوسری جماعتوں سے متعلق ٹی وی چینلز پر گمراہ کن اشتہاری مہم چلانے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ پیمراہ کو تحریک انصاف کی دوسری جماعتوں سے متعلق گمراہ کن اشتہاری مہم کو رکوانے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کو تحریک انصاف کی اشتہاری مہم روکنے کا حکم دیدیا ہے۔نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اشتہارات میں دیگر سیاسی جماعتوں سے متعلق گمراہ کن اور نازیبا الفاظ استعمال کیے گئےتھے ۔