بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ والے استقبال کی تیاری ایسے کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں، عمران خان کا نوازشریف اور مریم نوازپر طنز، کھری کھری سنادیں

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الپوری ( آن لا ئن)بشام شا نگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہاکہ سنا ہے نواز شریف اور ان کی بیٹی دھوم دھام سے جمعہ کو واپس آرہے ہیں۔ن لیگ والے استقبال کی تیاری ایسے کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں، باپ بیٹی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے، قوم کا 300 ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے کرگئے ہیں، نواز شریف کس منہ سے لاہور آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں جانے کے بجائےڈاکو اسمبلیوں میں

جاتے ہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والے دندناتے پھررہے ہیں تو چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں رکھا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ چوروں کے گاڈ فادر نواز شریف اور آصف زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں، یہ مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، نواز شریف دھاندلی میں پھنسے تو آصف زرداری نے ان کی مدد کی۔عمران خان نے کہاکہ زرداری پر بھی اب بڑا منی لانڈرنگ کا کیس کھل گیا ہے، میں تو بہت دیر سے انتظار کررہا ہوں ایک گیند سے زرداری اور نواز کی وکٹیں لوں۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…