پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بس ہوسٹس کے قتل کے بعد ایک اور دلخراش واقعہ ، شادی سے انکار پر نرس کو سر عام خنجروں کے وار کر کے قتل کر دیاگیا، دل دہلا دینے والی واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) رحیم یار خان میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر سرِعام خاتون کو خنجر کے وار کرکے قتل کردیا گیا،خاتون جان بچانے کے لیے بھاگنے کی کوشش کرتی رہی لیکن سفاک ملزم نے انہیں موقع نہیں دیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحیم یارخان کی اسکیم 3 کی ایک سڑک پر ایک شخص خاتون کو زبردستی روکنے کی کوشش کرتا ہے اور دونوں میں ہاتھاپائی بھی ہوتی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر خاتون جان بچانے کے لیے بھاگنے کی کوشش

کرتی رہی لیکن سفاک ملزم نے انہیں موقع نہیں دیا۔اسی دوران کئی موٹرسائیکل سوار بھی وہاں سے گزرے، رک کر دیکھا اور پھر آگے بڑھ گئے۔جبکہ سفاک ملزم نے سرعام خنجر کے وار سے خاتون کی جان لے لی اور اپنی موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی ہے، جو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں نرس تھی۔دوسری جانب ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم منیر احمد مقتولہ کا رشتہ دار ہے، جو اس سے شادی کا خواہشمند تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…