بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر احتجاج، پی ٹی آئی اورن لیگیوں میں تصادم، نواز شریف کے خلاف نعروں پر متوالوں کا صبر جواب دے گیا کپتان کے ٹائیگرز کا ایسا حال کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

datetime 10  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں شریف خاندان کی رہائش گاہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ہاتھاپائی اور نعرے بازی کا واقعہ ۔پولیس نے مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر ناصر بٹ اور پی ٹی آئی کے حامی دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں شریف خاندان کی رہائشگاہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مسلم لیگ ن

اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی اور نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے مسلم لیگ ن لندن کےرہنما ناصر بٹ اور پی ٹی آئی کے دو حامی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی اس وقت ہوئی جب ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے حامیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے تحریک انصاف کے خلاف اور نواز شریف کے حق میں مظاہرہ کیا۔واقعے کے بعد پولیس نے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر ناصر بٹ اور تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔یاد رہے کہ اتوار کو بھی ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔مظاہرین کی طرف سے حسین نواز کے گھر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کے بعد پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کیا۔واضح رہے کہ گزشہ روز برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا گیا ٗ ان کے صاحبزادے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی

کوشش ٗمسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اعجاز گل پر ٹرالی بھی پھینکی گئی ٗاس دور ان ن لیگ کے مقامی رہنماؤں نے مداخلت کرکے مظاہرین کو روکا اور حسین نواز بھی گھر سے باہر نکل آئے۔مظاہرین کی طرف سے حسین نواز کے گھر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کے بعد پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ٗپولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا اور ان کی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی گئی

ٗبرطانوی پولیس کے مطابق ابھی تک مظاہرہ کرنے اور دروازہ توڑنے کی کوشش کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نجی ملکیت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی برطانیہ نے حسین نواز کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ترجمان پی ٹی آئی برطانیہ کی جانب سے

جاری ہونے والے بیان کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حسین نواز کے گھر پر حملے میں کوئی صداقت نہیں، اس حملے یا مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حسین نواز کے گھر پر حملے کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ترجمان پی ٹی آئی برطانیہ کا کہنا تھا کہ کارکنان کو نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جانے یا کسی مظاہرے سے منع کر رکھا ہے،

عوام نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کرنے میں وقت ضائع مت کریں بلکہ عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کریں اور ووٹ کے ذریعے تبدیلی لیکر آئیں۔بعدازاں بڑی تعداد میں مظاہرین نے نواز شریف کے خلاف احتجاج کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے پاکستان تحریک انصاف کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔چند افراد نے لاتیں مار کر حسین نواز کے فلیٹ کا عقبی دروازہ بھی

توڑنے کی کوشش کی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس میں ہی نامزد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو احتساب عدالت اشتہاری قرار دے کر ان کا کیس الگ کرچکی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…